November 16, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) صاحبزادہ حزیفہ اشرف عاصمی کی شہرہ آفاق پاکستان بھارت جنگ پہ لکھی گئ کتاب کی تقریب رونمائی قاسم

IMG-20250720-WA0046

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) صاحبزادہ حزیفہ اشرف عاصمی کی شہرہ آفاق پاکستان بھارت جنگ پہ لکھی گئ کتاب کی تقریب رونمائی قاسم شاہ فاؤنڈیشن میں ہوئ۔ تقریب سے وکلاء اور دانشوروں نے خطاب کیا ۔صدارت عدیل برکی نے کی۔ اسٹیج پر عدیل برکی، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، پروفیسر ہارون الرشید تبسم، قیوم نظامی اور صاحب کتاب تشریف فرما تھے۔
ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے۔اظہار خیال کرتے ہوءےکہا کہ یہ میرے لئے فخریہ لمحات ہیں کہ ایک وکیل ہونے کے ناطے اس کتاب کا مصنف وکلاء فیملی سے ہے اور خود بھی قانون کا طالب علم ہے۔
سعدیہ ہماء شیخ نے کہا کہ اتنی کم عمری میں اور اتنے کم وقت میں کتاب لکھنا کمال ہے اور اس کمال کے پیچھے اس فرمانبردار برخوردار کو لگنے والی والدین کی دعائیں ہیں کیونکہ یہ حزیفہ نے قلم کا جہاد کیا ہے۔
کتاب میں مصنف نے بہت خوب صورت بات کہی کہ جزبہ اتحاد اور قربانی ہو تو چھوٹا ملک بھی بڑے ملک کو ہرا سکتا ہے ۔
دوران جنگ عوام کا کردار، صحافیوں کا کردار اور سوشل میڈیا کے کردار کو بہت عمدگی سے بیان کیا گیا اور آخری باب میں سوالیہ نشان ہم سب کو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں
کیا یہ جنگ امن کا راستہ کھولےگی۔
جنوبی ایشیا اندرونی تنازعات سے چھٹکارا حاصل کر پائے گا،
کیا بھارت جنگی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے گا،
کیا یہ خاموشی جنگ جاری رہے گی،
اور ایک سب سے اہم چیپٹر جو جنرل عاصم کی بصیرت اور صلاحیتوں پر ہے اس میں حزیفہ کی بصیرت کی داد دینی پڑتی ہے جس میں اس نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل ہونا چاہئے اور پھر یہ سچ ہوتے ہم سب نے دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ
میری دعائیں اس سچے اور کھرے قلمکار کے ساتھ ہیں۔