میلسی(بیو رو چیف ایس ڈی او سردار پور جھنڈیر محمدتنویر کی ہٹ دھرمی اور غفلت درختوں کو چھونیوالی تاروں کامسئلہ حل نہ
میلسی(بیو رو چیف ایس ڈی او سردار پور جھنڈیر محمدتنویر کی ہٹ دھرمی اور غفلت درختوں کو چھونیوالی تاروں کامسئلہ حل نہ کیاگیا۔کسی حادثیکاخطرہ۔تفصیل کیمطابق شہری محمدشاہد نے کہا کہ اولیون کے وی کی تاریں کیکر کے درخت میں سے گزر رہی ہیں 07 جولائی کو ایس ڈی اوکو اس بارے میں بتایا گیا لیکن 11 دن گزرنے کے باوجود تا حال کوئی ریسپانس نہیں ملا آج کل اندھیوں کا موسم ہے کیکر کا درخت نیچے جڑوں سے کھوکھلا ہو چکا ہے یہ کسی بھی وقت ٹوٹ کر گر سکتا ہے ساس کے گرنے سے پول ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ اس کی زد میں آکر کوئی انسان یا جانور بھی جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دارایس ڈی او ہوں گے توجہ دلانے کے باوجود اس نے اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا