November 16, 2026

میلسی (بیو رو چیف )حالیہ بارشوں میں میونسپل کمیٹی نکاسی آب کرنے میں ناکام کئی علاقوں کی سیوریج تاحال بندشہری ذہنی اذیت

20250720_073141

میلسی (بیو رو چیف )حالیہ بارشوں میں میونسپل کمیٹی نکاسی آب کرنے میں ناکام کئی علاقوں کی سیوریج تاحال بندشہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے گزشتہ ہفتے سے جاری مون سون بارشوں کیباعث شہری علاقوں کے گنجان آباد محلے شنکرپورہ محلہ فریدی محلہ گؤشالہ چاہ پنجی والا محلہ ہری پورہ محلہ رسول پورہ سمیت کئی علاقوں سے بارش کاپانی نہیں نکالاگیا سینٹری انسپکٹر میونسپل کمیٹی ریگولر ورکنگ کی بجائے صرف چند شکایات پر افسران کو فوٹو بھیج کر مطمئن کردیتاہے یاسائیلین کو وسائل کا بہانا بناکر زبان بندی کردی جاتی ہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی شہر میں سیوریج کی صورتحال پر قابوپانے میں ناکام دکھائی دیتیہیں بارش اور سیوریج کیپانی سے متاثرہ شہریوں نے میڈیا کیتوسط سے مطالبہ کیاہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میلسی وارڈ سطح پر وزٹ کرکے تمام علاقوں کی سیوریج بحال کروائیں اور بارش کیپانی کا نکاسی سسٹم مستقل بنیادوں پر بنایاجائے