November 16, 2026

پریس ریلیز ہزاروں ٹن وزنی بموں میں زندہ درگور کرنے کے بعد مظلوم فلسطینیوں کو ٹینکوں تلے روند دیا گیا غزہ، رفاح سمیت پورا فلسطین اس وقت

IMG-20250720-WA0032

پریس ریلیز
ہزاروں ٹن وزنی بموں میں زندہ درگور کرنے کے بعد مظلوم فلسطینیوں کو ٹینکوں تلے روند دیا گیا غزہ، رفاح سمیت پورا فلسطین اس وقت سامراجیت و صہیونیت کی ظلم و تشدد کی آگ کے سبب مظلومیت کی ایسی تصویر بن گیاہے جس نے واضح کردیا کہ سب سے بڑا دہشت گرد، ظالم وہی سامراج ہے جس نے نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر سفاکیت کی تمام حدیں پار کردی ہیں ، خواتین، بچے اور بزرگ شہری پہلے ہزاروں ٹن وزنی کارپٹڈ بمبنگ کی نذر ہوئے ، بچے کچھے مظلوموں کو امدا د کے نام پر اکٹھا کرکے ٹینکوں سے چڑھائی کردی گئی ، یہ صرف مظلوم فلسطینی زندہ درگور نہیں ہوئے بلکہ انسانیت کے ساتھ عالمی ضمیر بھی دفن ہو گیا،عالمی حکمرانوں کے دل کیساتھ ضمیر بھی اس قدر مردہ ہوچکے کہ بے گناہ بچوں کی آہیں، سسکیاں تک نہیں سن سکتے ۔
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش ہے فلسطینی نہتے و معصوم و بے گناہ بچوں سے زیادہ دور حاضر میں اور کون ایسی سفاکیت، درندگی اور جارحیت کا شکار ہوگا جہاں ایک طرف ان کی آنکھو ؒں کے سامنے ان کے چمن اجاڑے گئے، والدین کو شہید کیاگیا، گھروں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا ، اپنے ہی وطن میں بے وطن کرکے کیمپوں میں رہنے پر مجبور کیاگیا اور پھر کارپٹڈ بمبنگ کرکے انہیں زندہ درگور کردیاگیا جبکہ جو اس ظلم و سفاکیت کے باوجود زند ہ ہیں انہیں خوراک کی کمی اور امدادی راستوں کی بندش سے ایک طرف سامراجیت و صیہونیت بھوکا پیاسا مارنے کے درپے ہے اور دوسری جانب امداد کےلئے اکٹھے ہونے والوں پر ٹینکوں سے چڑھائی کرکے ظلم و ستم کی نئی قیامتیں برپا کی جارہی ہیں
سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا قراردادیں، ڈوزئیرز اور مظلوموں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرنا اقدام مستحسن البتہ دیگر عملی اقدامات کی جانب بھی بڑھا جائے فلسطینی مسلمان 1948 سے مظالم کا شکار ہیں اور یہ مظالم روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں بین الاقوامی تناؤ ختم کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں عالمی طاقتیں اپنے منہوس مقاصد کے حصول کے لیے غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں غزا کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی مگر عالمی دنیا کیساتھ امت مسلمہ بھی ٹس سے مس نہ ہوسکی۔
۔