چالیس ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان گرفتار
چالیس ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان گرفتار
چالیس ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، جن میں مرکزی کردار سمیت 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان پرجعلی چیک، منی لانڈرنگ، اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خردبرد کا الزام ہے، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کا مرکزی کردار، سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ اے جی آفس اور بینک اہلکاروں کی ملی بھگت سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے، ملزمان نےجعلی بلنگ، جعلی تعمیراتی فرمز کے ذریعے اربوں کی ہیراپھیری کی ہے، قومی احتساب بیورو نے 40ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان گرفتار کر لئے، جن میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکر زاور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
گرفتار ہونے والوں میں شفیق الرحمان قریشی (ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر)، محمد ریاض (سابق کیشیئربینک اور ڈمی کنٹریکٹر)، فضل حسین (آڈیٹر، اے جی آفس پشاور)، طاہر تنویر (سابق مینیجر بینک)، دوراج خان (ٹھیکیدار)، عامر سعید (ٹھیکیدار)، صوبیدار (ٹھیکیدار) اور محمد ایوب (ٹھیکیدار) شامل ہیں۔ یاد رہے 40 ارب روپے کے کوہستان کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، جن میں مرکزی کردار سمیت 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔
#فقیرراحموں