اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے تواتر سے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے تواتر سے چیکنگ جاری، انہوں نے راوی روڈ، چرچ روڈ، تحصیل روڈ، گول چوک، دیپال پور روڈ، بے نظیر روڈ سمیت شہر بھر میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کی بہترین انتظامات کے لیے ہدایات جاری کیں، انہوں نے امیر کالونی کے قبرستان میں بھی حملہ صفائی کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور بارشی پانی کہ انقلاب کے بعد گول چوک کی صفائی اور دھلائی بارے بھی حملہ صفائی کو احکامات جاری کیے، اسسٹنٹ کمشنر نے ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کا عملہ صفائی شہر بھر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے تسلسل سے کام کرے، اس کے علاوہ مون سون بارشی پانی کے نکاس کے سلسلہ میں نالیوں کی صفائی کے کام کو بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی اور پرائیویٹ کمپنی کے افسران بھی شہر میں صفائی انتظامات کی چیکنگ کریں