لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور پریس
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور پریس کلب ہاوسنگ سکیم فیز ٹو کے لیے بجٹ میں 40کروڑ کی خوشخبری پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مہمانان اعزاز اے پی پی لاہور کے انچارج محمد عبداللہ کو حج اور نامور سئنیر جرنلسٹ رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کی ادارت پر مبارک باد بھی دی گئ۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے علاوہ لاہور پریس کلب کے سنئیر نائب صدر افضال طالب ،بہترین فنانس سالک نواز، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر احمد اور سیکرٹری عدنان شیخ،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل قمر الزمان بھٹی،لاہور پریس کلب کے سابق سنئیر نائب صدر جاوید فاروقی اور سنئیر صحافی خالد منہاس نے مجلس کو رونق بخشی۔۔نیپا کے پروٹوکول آفیسر مرزا سرور بیگ اور ہوٹل مینجمنٹ کے معتبر رکن امجد سہیل گھمن بھی شریک محفل تھے۔۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر خوشخبری سنائی کہ ستمبر میں وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صحافی کالونی فیز ٹو کا افتتاح کریں گی اور 2ہزار ممبرز کو چھت مل جائے گی۔
انہوں نے ایک ارب کے انڈومنٹ فنڈ پر بھی روشنی ڈالی جس کے تحت کلب ممبران کی بیٹیوں کے لئے پانچ لاکھ تک کی میرج گرانٹ اور کسی ممبر کی معزوری کی صورت میں پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ماہ چالیس ہزار روپے کی مستقل گرانٹ ملے گی جو کہ بہت بڑی خوش خبری ہے۔۔