November 17, 2026

سکھر( بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی ) یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی مشترکہ یونین کے قائدین کے احکامات پر سکھر زونل آفیس ، ریجنل آفس ، وئیر ہاﺅس سمیت تمام دفاترکی

20250719_201414

سکھر( بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی ) یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی مشترکہ یونین کے قائدین کے احکامات پر سکھر زونل آفیس ، ریجنل آفس ، وئیر ہاﺅس سمیت تمام دفاترکی تالابندی کر کے مشترکہ یونین کے رہنماوں عبدالقیوم برڑو ، معظم علی پنھیار ، راشد علی مھر ، فہیم احمد انصاری اور ماجد علی کھوسہ و دیگر کی قیادت میں آٹھویں دن بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حصول کے لئے مظاہرے سے خطابات کے دوران عبدالقیوم برڑو و دیگر کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز کے اربوں روپوں کے اثاثوں پر نظر یے جو کہ ہم نے اپنے خون پسینے کی کمائی سے بنائیں ہیں ہم اب پچھلی پانچ سالہ تنخواہوں پر گزارا کر رہے ہیں اور جو حکومت کا دعوی ہے کہ ادارہ حکومت پر بوجھ ہے یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اب تک حکومت سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا ہم اپنی تنخواہیں و دیگر اخراجات ادارے سے لیتے ہیں پھر بھی موجود ہ حکومت یوٹیلٹی اسٹور کو بند کرنے پر تلی ہوئی ہے اور وزیراعظم نے ادارے کو بند کرنے کے لئے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی ہے جبکہ حکومت کا دعوی ہے کہ نے ہم ملازمین کو (وی ایس ایس) کے تحت رضاکارانہ پیکج دیا جائے گا لیکن افسوس پیکج کی منظوری سے پہلے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی جا رہی ہے جو ملازمین کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ اور بالا افسران کی ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف قائدین کے حکم پر پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز و دفاتر کو احتجاجاًبند کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملازمین کو پیکج کی منظوری کا لیٹر نہیں ملتا تب تک ہمارا کام چھوڑ احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے اور تمام یوٹیلیٹی اسٹورز اور دفاتر بند رہیں گے ان کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 6 رکنی کمیٹی کے بعد 9 رکنی کمیٹی کی منظوری دی ہے جس کا اجلاس کل 16 جولائی کو ہو گیا ہے جس میں زیلی کمیٹی بنا کر ہمارے ساتھ کمیٹی کمیٹی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جو اب برداشت سے باہر ہے آج ہمارے مشترکہ یونین کے قائدین نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ سوموار 21 جولائی کو ہیڈ آفس اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا اب ملک بھر سے تمام یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین سوموار 21 جولائی کو اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لئے آکٹھے ہونگے انہوں نے تمام ورکرز کو یقین دلایا کہ حقوق کے حاصلات اور مطالبات کی منظوری تک مشترکہ یونین کے قائدین کے حکم تک اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا ۔