November 16, 2026

میں نے بجلی کے *پروٹیکٹڈ* اور *نان پروٹیکٹڈ* دو بلوں کی کاپیاں تقریباً دس دن پہلے محمد ابنِ موسیٰ الخوارزمی کو واٹس ایپ کیں

IMG-20250626-WA0198(5)

میں نے بجلی کے *پروٹیکٹڈ* اور *نان پروٹیکٹڈ* دو بلوں کی کاپیاں تقریباً دس دن پہلے محمد ابنِ موسیٰ الخوارزمی کو واٹس ایپ کیں ، جو ماہر ریاضی ، الجبرا کا بانی اور ماہر فلکیات تھا ، جس نے ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام “الکتاب المختصر فی حساب الجبر والمقابلة” تھا۔ اس نے میرا واٹس ایپ میسیج بھی دیکھا،
لیکن پھر نو دن تک وہ مجھے آن لائن نظر نہیں آیا، میں سمجھا کہ ممکن ہے کہ محرم الحرام کی مذہبی مصروفیات ہوں؛
مگر آج جب میں نے وائس میسیج چھوڑا تو محمد ابنِ موسیٰ الخوارزمی کی بجائے ایک خاتون کا جوابا وائس میسیج آیا ، خاتون نے مجھے کئی گالیاں دینے کے بعد کہا کہ آپ نے کون سا تعویذ بھیجا ہے جسے دو دن غور سے پڑھنے کے بعد ہمارے صاحب اب تک بے ہوش پڑے ہیں، پتا نہیں ہوش آتا بھی ہے کہ نہیں۔
بس ان کی ڈائری میں صرف اتنا لکھا ہوا ملا ہے کہ “یہ فارمولا ضرور کسی ماورائی مخلوق نے بنایا ہے، زمینی مخلوق اسے بنانے سے قاصر ہے۔ اس فارمولے کے ضوابط و قوانین اس زمین پر موجود ہی نہیں ہیں اور یہ علم الجبرا سے کہیں اوپر کا علم ہے۔”

ان کے معالج کا کہنا ہے کہ اس فارمولے سے الخوارزمی کی دماغ کی کسی نس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ براہ مہربانی آئندہ ایسے کسی معاملے سے ہمارے صاحب کو دور رکھیں- وہ ایک قیمتی شخص ہیں۔
۔۔۔۔۔
(ایک دل جلے کی شگفتگی)