November 16, 2026

‏ٹی وی پر ہم نے پری زاد کو قسمت کے سہارے ایک محل نما بنگلہ کا وارث بنتے دیکھا۔

IMG-20250718-WA0181(1)

‏ٹی وی پر ہم نے پری زاد کو قسمت کے سہارے ایک محل نما بنگلہ کا وارث بنتے دیکھا۔
لیکن خیبرپختونخوا کی حقیقی سیاست میں ایک اور کہانی نے جنم لیا ،
یہاں بنگلہ خواب نہیں، منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔ فرق صرف اتنا تھا کہ یہاں قسمت نہیں، کرپشن نے دروازے کھولے۔

عمران خان کی جانب سے محمود خان کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے بعد کوہستان جیسے پسماندہ ضلع پر اچانک ترقیاتی منصوبوں کی بارش شروع ہوئی ، ایسی بارش جس کے قطرے عوام تک تو نہ پہنچے،

لیکن مخصوص جیبیں ضرور تر ہو گئیں۔ مالی وسائل کی راہداری وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کھولی، جبکہ منصوبے زمینی حقیقت بننے کے بجائے کاغذی خوابوں میں قید رہے۔
ٹھیکیدار محمد ایوب نے یہ خواب مکمل کیے ،

اس مالیاتی جادوگری میں اعظم سواتی جیسے بااثر افراد نے بھی خاموشی سے اپنا کردار ادا کیا۔ نیب کی تحقیقات اور دستاویزی شواہد کے مطابق، 2019 سے 2024 کے اختتام تک تقریباً 40 ارب روپے کوہستان کے نام پر خرچ دکھائے گئے،

حالانکہ زمینی حقائق آج بھی کوہستان کی محرومی کی گواہی دیتے ہیں۔معاملہ محض الزامات تک محدود نہیں رہا۔ محمد ایوب اعتراف جرم کر چکا ہے اور پلی بارگین کے تحت نیب کے سامنے سر جھکا چکا ہے۔ اب تک 25 ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہو چکی ہے ، جن میں درجنوں گاڑیاں، سینکڑوں جائیدادیں، سونا، نقدی، اور دیگر اثاثے شامل ہیں۔
اعظم سواتی نے دانش مندی سے اپنا بنگلہ بھی اسی کہانی کا حصہ بنایا ،

بیس کروڑ مالیت کا گھر مبینہ طور پر ساٹھ کروڑ میں ایوب کو فروخت کیا، اور اس سودے سے چالیس کروڑ کا منافع حاصل کیا۔
یہ لین دین پرانی تاریخوں میں رجسٹر کرانے کی کوشش بھی کی گئی تاکہ کاغذی طور پر سب کچھ “صاف” دکھائی دے۔اور یوں،
جنہوں نے پری زاد کا بنگلہ ڈرامے میں دیکھا، انہوں نے حقیقی زندگی میں اسے خرید بھی لیا ،بس فرق یہ ہے کہ یہاں قیمت خوابوں سے نہیں، قوم کے وسائل سے ادا کی گئی۔

اب اصل سوال یہ ہے: یہ بنگلہ صرف افراد نے خریدا؟ یا اس مال سے کچھ حصہ بنی گالہ گیا؟
اور کیا پارٹی فنڈز بھی اسی ترقی کا حصہ بنے؟