پاکستان ،انڈیا وار ” کے حوالے سے لکھی گئ کتاب” 15 آرز دیٹ شوک ساوتھ ایشیاء ” کی تقریب رونمائ
پاکستان ،انڈیا وار ” کے حوالے سے لکھی گئ کتاب” 15 آرز دیٹ شوک ساوتھ ایشیاء ” کی تقریب رونمائ
خصوصی رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف
قانون کے طالب علم، موٹیویشنل پوڈکاسٹر، مصنف، شاعر اور معرکہ بنیان المرصو ص، انڈیا اور پاکستان جنگ کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ” 15آرز ڈیٹ شوک ساؤتھ ایشیا” کی شاندار تقریبِ رونمائی سے دانشوروں، وکلاء اورصحافیوں نے اپنے خطاب میں اِس موضو ع پر بین الا قوامی زبان میں لکھ کر پاکستان مخالف پراوپوگنڈے کا بھر پور جواب اور پاکستانی افوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ کتاب پاکستان اور بھارت جنگ مئی 2025 کے تناظر میں جنوبی ایشیا کے مسائل، نوجوان نسل کے چیلنجز، اور خطے کے امن کے خواب کو فکری انداز میں پیش کرتی ہے۔صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ (مصنف کے والد، ممتاز قانون دان و محقق) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب صرف تجزیاتی تحریر نہیں بلکہ امن، شعور، خود آگہی اور فکری بیداری کی دعوت ہے۔ حذیفہ اشرف نے ثابت کیا ہے کہ نوجوان نسل نہ صرف سوچ سکتی ہے بلکہ اپنی تحریروں سے قوموں کی سمت متعین بھی کر سکتی ہے۔
قومی دانشور،محقق و سابق وزیر قیوم نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی ایشیا کے مسائل صرف عسکری نقطہ ء نظر سے نہیں سمجھے جا سکتے۔ ہمیں فکری سطح پر انقلاب کی ضرورت ہےاور یہ کتاب اس سمت ایک نکتہ آغاز ہے۔ مصنف نے جس اعتماد اور گہرائی سے امن کی بات کی ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔
عدیل برکی معروف گلوکار پرائڈ آف پرفارمنس کا کہنا تھا کہ میں نے جنگیں دیکھی ہیں، نفرتیں جھیلیں ہیں، لیکن فن اور فکر وہ زبان ہے جو بارود کو لفظوں سے شکست دے سکتی ہے۔ حذیفہ کی کتاب میں یہی آرزو جا بجا نظر آتی ہے۔ اردو پوائنٹ کے ملٹی میڈیا ہیڈ شاہد نذیر چودھری کا کہنا تھا کہ میڈیا میں روزمرہ کے شور شرابے میں یہ کتاب ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ یہ محض تجزیہ نہیں، بلکہ مقصد کی تحریر ہے جو نوجوانوں کو شعوری طاقت دیتی ہے۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے حذیفہ اشرف عاصمی کو شعبہ ء قانون کا درخشندہ ستارہ قرار دیا۔
ماہرِ اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کا کہنا تھا کہ اقبال ؒنے بھی ‘آرزو’ کے تصور کو عظیم خواب سے جوڑا۔ حذیفہ اشرف کی یہ کتاب اسی تسلسل کا جدید عکس ہے۔ یہ تحریر نسلِ نو کے لیے پیغام ہے کہ وہ خواب دیکھنا اور پھر انہیں حقیقت بنانا سیکھیں۔سید مظاہر ہاشمی روحانی اسکالر کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں جو روحانی گہرائی ہے، وہ امن کی حقیقی بنیاد ہے۔ مذہب، ادب اور فکر جب یکجا ہو جائیں تو تبدیلی ناگزیر ہو جاتی ہے۔معروف صحافی دانشور ندیم انجم نے حذیفہ اشرف عاصمی کی کتاب کو نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت کا پیغام اِس وقت کی ضرورت ہے۔میاں محمد اکرم انٹرنیشنل ٹرینر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حذیفہ اشرف جیسے نوجوان ہمیں امید دلاتے ہیں کہ ابھی چراغ بجھے نہیں۔ یہ کتاب تربیت، بصیرت اور آگاہی کا مکمل نصاب ہے۔علی احمد کیانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان قلم کار کا اتنی جامع فکر سے جنوبی ایشیا جیسے حساس موضوع پر لکھنا حیران کن بھی ہے اور خوش آئند بھی۔ حذیفہ نے دلیل، جذبے اور تحقیق کو ایک ساتھ جوڑ دیا۔
علی عمران شاہین چیئرمین پاکستان سول سوسائٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب صرف نوجوانوں کی نہیں، ہر اس شخص کی کتاب ہے جو امن کا متلاشی ہے۔ یہ کتاب ایشیا کی امید ہے۔
ڈاکٹر محمد نعیم گھمن نے کہا کہ یہ کتاب ہمارے کالج، یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کے نصاب میں ہونی چاہیے۔ یہ فکری رہنمائی کی بہترین مثال ہے۔ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ معروف قانون دان،شاعرہ اور مصنفہ نے کہا کہ مصنف نے فکری توازن، علمی صداقت اور روحانی لطافت کو بڑی خوبصورتی سے یکجا کیا ہے۔
کرنل امجد حسین نے پاک فوج کے حوالے سے حذیفہ کی کتاب کو غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت قرار دیا۔
جی اے نجم ادبی و سوشل فورم کے بانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی سوچ اگر اتنی واضح ہو تو ہمیں مستقبل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ کتاب نئی نسل کے لیے چراغ راہ ہے۔پیر میاں محمد یوسف خان قادری نوشاہی سجادہ نشین زاویہ سرگودھا کا کہنا تھا کہ امن، برداشت، ہم آہنگی اور فکری مکالمہ، یہی صوفیاء کا پیغام ہے، اور یہی پیغام اس کتاب میں گونجتا ہے میاں محمد اعظم شعبہ لائبریری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے کہا کہ لائبریریوں کو صرف طب یا سائنس کی کتابوں سے نہیں بلکہ ایسی فکری تحریروں سے بھی آراستہ ہونا چاہیے۔پیر عمر اشرف عاصمی کا کہنا تھا کہ حذیفہ نے نوجوانوں کو انقلابی سوچ دی ہے۔
ار مغان مسعود چوہدری، نعمان شمس قاضی، طاہر خان عابد، مشتاق کھوکھراوربلال ہاشمی نے کتاب کی فکر، جراتِ اظہار اور نوجوان مصنف کے وژن کو بھرپور سراہا۔صاحبزادہ حذیفہ اشرف عاصمی نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ یہ کتاب میرا ذاتی احساس نہیں بلکہ ایک اجتماعی سوچ ہے۔ میں نے وہ لکھا جو میری نسل محسوس کر رہی ہے۔ میں امن کا سفیر بننا چاہتا ہوں، مگر قلم کے ساتھ۔میں اپنے والد محترم، اپنے اساتذہ کرام ، اہلِ قلم اور ان تمام قارئین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری کاوش کو عزت دی۔
تقریب میں، بدر ظہور چشتی، صاحبزادہ حکیم عاطف مصطفیٰ، خواجہ اُسامہ ذیشان، کرنل امجد حسین،حسن کمال پاشا،میاں اُسامہ حسن، انجینئر میاں عبدللہ، صاحبزادہ احمد رضا عاصمی، صاحبزادہ عمران اشرف عاصمی،صاحبزادہ حسن اکرم،اسلامک سکالر احسن علی، ایڈووکیٹ ردا زینب،اقراء بخاری، فاطمہ عبدالکریم، مامن عبدالکریم،ریان منظر،افتخار خان،معروف موٹیویشنل اسپیکر علی عباس اور سفیان علی فاروقی نے شرکت کی۔
اہلِ علم، اساتذہ کرام ، وکلاء، طلباء، صحافیوں ، محققین، روحانی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔ اس موقع پر حاضرین نے اسے ایک فکری جشن، امن کی علامت اور نوجوان نسل کے رجحانات کو روشن کرنے والی تقریب قرار دیا۔