November 16, 2026

اپنی محنت سے پری زاد کا بنگلہ حاصل کرنے والے

20250719_123101

اپنی محنت سے پری زاد کا بنگلہ حاصل کرنے والے!

‏پری زاد کو تو بنگلہ قسمت سے ملا تھا۔ لیکن پی ٹی آئی والوں نے وہی بنگلہ اپنی محنت سے حاصل کیا۔ جب عمران خان نے محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلی لگایا تو اس نے ضلع کوہستان کے لیے ایسے منصوبوں کی منظوریاں دینا شروع کر دیں جو کبھی کسی کو نظر نہیں آئے۔

‏وزیرخزانہ تیمور ظفر جھگڑا انکے لیے فنڈز جاری کرتا رہا اور ٹھیکیدار محمد ایوب کاغذاب پر منصوبے مکمل کرتا رہا۔ ان میں اعظم سواتی بھی حصہ دار تھا۔ یوں 2019ء سے دسمبر 2024 تک 40 ارب روپے کوہستان کے نام پر لوٹ لیے۔ وہ ضلع جس کا شائد اپنا سالانہ بجٹ پچاس کروڑ بھی نہ ہو۔ جہاں آج بھی پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رسیوں سے جھول رہے ہیں۔

‏اگر آپ کو لگے کہ یہ الزامات ہونگے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ نہ صرف یہ کہ محمد ایوب ٹھیکیدار جرم قبول کر کے پشاور ھائی کورٹ میں پلی بارگین کی درخواست کرچکا ہے۔ یعنی کچھ واپس لے لو کچھ معاف کر دو۔ بلکہ 40 ارب مال مسروقہ میں سے نیب نے 25 ارب برآمد بھی کر لیے ہیں۔

‏کوئی ستر اسی گاڑیاں، 109 جائدادیں اور 3 کلو سونے کے علاوہ 3 ارب کیش تو گھروں میں رکھا تھا۔ اعظم سواتی نے زیادہ چالاکیاں دیکھائیں۔ مثلاً اپنا 20 کروڑ کا بنگلہ محمد ایوب ٹھیکیدار کو 60 کروڑ میں بیچ کر اپنا 40 کروڑ حصہ وصول کیا تاکہ جائز لگے۔ مزید احتیاط کے لیے ٹرانزیکشن پرانی تاریخوں میں کروانے کی کوشش کی۔ اسی لوٹ مار سے ان محنتی لوگوں نے وہ بنگلہ بھی خریدا جو انہوں نے پری زاد ڈرامے میں دیکھا اور انکو پسند آگیا تھا۔ مفت کا مال مل رہا تھا تو فوراً جاکر خرید لیا۔ یہ اب دیکھنا پڑے گا کہ اس میں سے بنی گالہ کتنا گیا اور پارٹی فنڈ کے نام پر کتنا وصول کیا گیا۔