November 16, 2026

*اسلامی عقیدہ شفاعت* جمعہ 18 جولائی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250716_213231

*اسلامی عقیدہ شفاعت*

جمعہ 18 جولائی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

قرآن و حدیث کی رو سے عقیدہ شفاعت یہ ہے کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کی عدالت میں شفاعت صرف وہ کرسکے گا جس کو اللہ تعالیٰ اجازت دے اور صرف اسی شخص کے حق میں شفاعت کرسکے گا جس کے لیے اللہ تعالیٰ اجازت دے۔
ملاحظہ فرمائیں قرآنی احکام۔

يَوْمَئِذٍ لَّا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا۔ لَّا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ مَنْ ذَالَّذِیْ يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِه

اس قاعدے کے تحت نبیﷺ آخرت میں یقیناً شفاعت فرمائیں گے، مگر یہ شفاعت اللہ کے اذن سے ہوگی اور ان اہل ایمان کے حق میں ہوگی جو اپنی حد وسع تک نیک عمل کرنے کی کوشش کے باوجود کچھ گناہوں میں آلودہ ہوگئے ہوں۔ جان بوجھ کر خیانتیں اور بدکاریاں کرنے والے، اور کبھی خدا سے نہ ڈرنے والے لوگ حضور ﷺ کی شفاعت کے مستحق نہیں ہیں۔

*ایک غلط فہمی کا ازالہ*
چنانچہ حدیث میں حضور ﷺ کا ایک طویل خطبہ مروی ہے جس میں آپ جرم خیانت کی شدت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ قیامت کے روز یہ خائن لوگ اس حالت میں آئیں گے کہ ان کی گردن پر ان کا خیانت سے حاصل کیا ہوا مال لدا ہوگا اور وہ مجھے پکاریں گے کہ
’’یا رسول اللہ اغثنی‘‘ (یا رسول اللہ ﷺ میری مدد فرمائیں) مگر میں جواب دوں گا کہ ’’لا املک لک شیئا، قد ابلغتک‘‘ (میں تیرے لیے کچھ نہیں کرسکتا، میں نے تجھ تک خدا کا پیغام پہنچا دیا تھا۔
ملاحظہ کریں (مشکوٰۃ باب قسمۃ الغنائم، الغلول فیھا)

برادران اسلام یاد رہے کہ نیک اعمال جو آپ نے زندگی میں سر انجام دیئے ہیں وہ ہرگز رائیگاں نہ جائیں گے

اس شفاعت کے وہی لوگ حقدار ہونگے جو اللہ تعالی کے احکامات رسول اللہ کی سنت کے مطابق کرتے رہے ہونگے۔

ذہن نشین رہے کہ اللہ تعالٰی نے جو فرائض بجا لانا آپ پر لازم کئے گئے تھے اگر آپ وہ نہ بجا لائے ہونگے تو آپ نبی کریم کی شفاعت ہرگز نہ کرائیں گے۔

گنہگار، بے نمازی، اکھڑ ہٹدھرم اور لچے لفنگے، مشرک، بدماش، چور اچکے، زانی لٹیرے ڈاکو غنڈے، قاتل، غاصب اور برے گماشتے کے لوگ یہ مت سمجھیں کہ ہر کلمہ گو کی شفاعت ہو جائے گی یہ ممکن ہی نہیں ہے اور یہ اللہ تعالی کے انصاف کے بھی خلاف ہے۔

اللہ تعالی کے ہاں پورا پورا انصاف ملے گا کیونکہ فرمان ربانی ہے کہ اللہ کی سنت تبدیل نہیں ہوتی۔

دنیا میں تو وکیل اپنی چرب زبانی سے مجرم کو بچا بھی لیتے ہیں مگر آخرت میں تو ہمارے جسم کا ہر ہر آعضا بول کر آپ کے خلاف گواہی دے گا۔

مسلمانو!
اپنی یہ غلط فہمی دور کر لو کہ بس کلمہ نبی کریم کا پڑھ لیا اور مسلمان ہو گئے بس اتنا ہی کافی ہے شفاعت محمدی کے وہ لوگ زیادہ مستحق ہونگے جو اعرف نامی دیوار پر بیٹھے ہونگے اور جہنمیوں کو جہنم میں دیکھ اور پہچان رہے ہونگے اور ان سے پوچھیں کہ فلاں آپ لوگ جہنم میں کیوں آئے تو وہ جواب دیں گے کہ *ہم نماز نہ پڑھتے تھے*

*الدعاَء*
بسم اللہ الرحمن الرحیم
*يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِيَ كُلَّهُ وَلاَ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ*
ترجمہ:
اے ہمیشہ سے زندہ ذات! اے ہر چیز کو قائم رکھنے والی ذات! میں تجھ سے تیری ہی رحمت کا واسطہ دے کر مدد طلب کرتا ہوں، میرے سارے معاملات سنوار دے، اور مجھے آنکھ جھپکنے کے برابر بھی میرے اپنے سپرد مت فرما۔

یا رب کریم میں تجھ سے اپنے تمامتر گناہوں کی معافی مانگتا ہوں۔ وہ گناہ جو مجھ سے بھولے سے سرزد ہوئے، لاعلمی میں سرزد ہوئے، جان بوجھ کر میں نے اپنی جان پر ظلم کیا چاہے وہ گناہ مجھے یاد ہیں یا میں بھول چکا ہو، سب ظاہری یا باطنی گناہوں کی میں صدق دل سے معافی مانگتا ہوں اور مصمم وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ ان گناہوں کو پھر نہ کروں گا اور ان گناہوں کے معال و عذاب کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ یہ گناہ پھر نہ کروں گا بلکہ ان سبھی گناہوں کے لوازمات سے بھی دور رہوں گا۔
یااللہ تعالی میں توبۃ النصوح کرتا ہوں یا میرے رب میری توبہ قبول فرماتے ہوئے میرے سارے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما دے اور میرا کھاتہ ایسے صاف کر دے، دھو دے، مٹا دے جیسے یہ گناہ میں نے کبھی کئے ہی نہیں۔ یا رب کریم میرا حساب آسان لینا۔

یا اللہ میرے ارادوں میں پختہ تر کر دے کہ میں گناہوں کی طرف پھٹکوں بھی نہ اور اے اللہ شیطان ملعون کے نرغے سے مجھے بچا لے کیونکہ شیطان کی چال بڑی گھناؤنی ہوتی ہے۔ *لا حول ولا قوۃ الاباللہ*

’’اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّی”

یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے لہذا مجھے معاف کر دے۔

يارب العالمين میں بہت گناہ گار ہوں، سیاہ کار ہوں، خطا کار ہوں مگر تیرا بندہ ہوں، فقط تیری ہی عبادت کرتا ہوں۔ تجھ سے ہی مدد اور دعاء مانگتا ہوں۔

یا اللہ تعالی میں تیرے آخری نبی اور رسول محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی امت میں سے ہوں۔

اے میرے رب میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں اور تجھ سے اپنے سابقہ تمام کبیرہ و صغیرہ گناھوں کی معافی مانگتا ہوں اور آئندہ کے لئے پکا وعدہ کرتا ہوں کہ گناہوں کے کام کے قریب بھی نہ پھٹکوں گا۔

یا اللہ تعالی میری توبہ قبول فرما اور اس توبہ کے ثمرات میری باقی زندگی میں نمایاں کردے تاکہ میں محسوس کر سکوں کہ تو نے مجھے معاف کر دیا ہے یعنی میری توبہ آپ کے ہاں قبول ہوگئی ہے تاکہ پھر سے میں لپک لپک کر مذید نیکیاں کروں تاکہ تیرا قرب حاصل کر سکوں.

یا اللہ تو معاف کرنے والا ہے
معافی کو پسند کرتا ہے
لہذا مجھے معاف کر دے اور اپنی رحمت کے وسیلے سے مجھے بغیر حساب کے جنت عطا فرمانا۔

*استغفراللہ ربی من کل زنب واتوب الیہ*

یا اللہ تعالی ہمیں یوم الحساب
نبی آخر الزمان کی شفاعت نصیب فرمانا۔۔۔۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333