بہاولنگر: کمشنر بہاولپور مشرت جبیں کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ
بہاولنگر: کمشنر بہاولپور مشرت جبیں کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ
بہاولنگر ()
کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے حالیہ شدید بارشوں کے بعد بہاولنگر شہر، ہیڈ جالوہ ، اور دیگر نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون بھی موجود تھے۔ کمشنر صاحبہ نے مختلف علاقوں میں نکاسی آب، صفائی کے نظام، اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن
مشرت جبیں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے پبلک ہیلتھ، میونسپل کمیٹی، واسا، اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھیں۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کمشنر بہاولپور ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال ہیں، اور ہر یونین کونسل میں عملہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق شہری سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔کمشنربہاولپور ڈویژن
مشرت جبیں نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ان کی ٹیم نے انتہائی مشکل صورتحال میں بہترین حکمتِ عملی اپنائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد کی صورتحال میں فعال فیلڈ ورک ہی عوامی ریلیف کا اصل ذریعہ ہے۔
آخر میں انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے، جس پر شہریوں نے انتظامیہ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔