November 16, 2026

بہاولنگر چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

20250716_213231

بہاولنگر چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

بہاولنگر ()
ڈائریکٹوریٹ جنرل (فوڈ)/کین کمشنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ضلع بہاولنگر میں چینی کی قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے واضح کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مقررہ نرخوں سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 15 جولائی 2025 سے 15 اکتوبر 2025 تک چینی کی مرحلہ وار قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 173 روپے سے شروع ہو کر 179 روپے فی کلو تک ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹیوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ذوالفقار احمد بھون نے صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کی شکایات فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ کریں تاکہ بلا تاخیر کارروائی کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عام شہری کو مہنگائی سے تحفظ فراہم کیا جا سکے اور ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جا سکے گا۔