محبت کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے نیشنل پریس کلب پہنچ گیا،رضا خوشی سے شادی کی ہے کسی نے اغواء نہیں کیا،تحفظ فراہم کیا جائے،
محبت کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے نیشنل پریس کلب پہنچ گیا،رضا خوشی سے شادی کی ہے کسی نے اغواء نہیں کیا،تحفظ فراہم کیا جائے،
عمرکوٹ ((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف))
محبت کی شادی کرنے والا جوڑا گاؤں وڈیرہ توگو خاصخیلی کا رہائشی نوجوان عبد الغفار ولد عبد الجبار خاصخیلی اور تلہار ضلع بدین کی رہائشی نوجوان لڑکی یاسمین بنت محمد حسن ملاح تحفظ کیلئے نیشنل پریس کلب کنری پہنچ گئے،نوجوان عبد الغفار نے بتایا کہ وہ گزشتہ چار سال سے اپنی ہونے والی بیوی یاسمین سے رابطے میں تھا انہوں نے رضا خوشی سیشن کورٹ عمرکوٹ میں نکاح کرلیا ہے،لڑکی یاسمین نے بتایا کہ میرا موبائل فون پر رانگ نمبر ملنے پر عبد الغفار سے پہلا رابطہ ہوا تھا لیکن جس کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا،اس نے بتایا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا نہ ہی کسی نے زبردستی کی ہے میں نے اپنی مرضی اور رضا خوشی سے گھر سے نکل کر عبد الغفار خاصخیلی سے عمرکوٹ کی عدالت میں نکاح کر لیا ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں،اس کا مذید کہنا تھا کہ محبت کی شادی کرنے کے بعد مجھے اور میرے شوہر کو بھائی اور بہنوئی سے خطرہ ہے وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں،انہوں نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی عمرکوٹ سے اپیل کی کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے