بہاولنگر () ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول اف پیسٹیسائڈز، پنجاب لاہور ڈاکٹر عامر رسول نے بہاول نگرکی مختلف
بہاولنگر ()
ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول اف پیسٹیسائڈز، پنجاب لاہور ڈاکٹر عامر رسول نے بہاول نگرکی مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا اور کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کپاس کی فصل کو تسلی بخش قرار دیا اور موقع پر ذمینداروں سے ملاقات بھی کی اور ان کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور فصل کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاول نگر اور ہارون اباد کی سیم زدہ زمینوں میں جہاں حالیہ زیادہ بارشیں ہوئی ہیں وہاں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ورنہ چوبیس گھنٹے پانی کھڑا رہنے کے بعد پودے مرجھانہ شروع کر دیتے ہیں اور جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں۔ اوراس کے ساتھ ساتھ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے جاری کردہ محکمانہ ایڈوائزری کے مطابق پیسٹ اور نیوٹریشن مینجمنٹ پر عمل درامد کریں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے غلہ منڈی ہارون آباد میں کسان سہولت سینٹر کا معائنہ بھی کیا اور اس موقع پر کہا کہ سہولت سینٹر کا قیام حکومت پنجاب کی اہم سرگرمی ہے جس میں ذمینداروں کو 15 سے 20 فیصد رعائتی نرخوں پر زرعی ادویات فراہم کی جاتی ہیں ۔ڈاکٹر عامر رسول نے سہولت سینٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو بروقت، معیاری اور فصل کے مسئلے کے مطابق معلومات فراہم کریں۔