سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لیے لندن سے الطاف حسین کا حماد صدیقی کو فون آتا ہے
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لیے لندن سے الطاف حسین کا حماد صدیقی کو فون آتا ہے کہ بلدیہ میں علی انٹرپراٸیز فیکٹری کے مالک عزیز بھاٸلہ سے حساب کتاب مکمل کرلیں۔ حماد صدیقی زبیر چریا اور رحمن بھولا کو یہ ٹارگٹ سونپ دیتا ہے اور یہ دونوں متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ مل کرمعاملے کوحتمی شکل دیتے ہیں اور دوپہر تک ایم کیوایم کے کارکنان کے ہمراہ بلدیہ فیکٹری کا محاصرہ کرکے پوری فیکٹرٕی کواسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا جاتا ہے۔ پوری فیکٹری میں خطرناک کیمیکل چھڑک کر سارے داخلی و خارجی راستے بندکرلیے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ فیکٹری کے ایمرجنسی گیٹس تک بندکردیے جاتےہیں۔ اور پھرعلی انٹرپراٸز کے مالک عزیز بھاٸلہ سے 25 کروڑ بھتہ دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ مالک دو سے ڈھاٸی کروڑ دینے پرآمادہ تھا۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے یہ پیغام لندن پہنچادیا کہ رقم نہیں مل رہی جس کے بعد حتی الاعلان لندن سے نازل ہوا کہ فیکٹری کو سبق آموز بنادیا جاۓ اور اسے آگ لگادی گٸی۔ جس کے بعد اس کیمیکل نے ایسی اگ پکڑی کہ دیکھتے ہی دیکھتے منٹوں کے اندر پوری فیکٹری جل کرراکھ ہوگٸی اور 259 لاچار غریب مزدور زندھ جل کرراکھ ہوگۓ۔ ایم کیوایم کے کارندوں نے ایمرجنسی گیٹس کو بھی تالے لگادیے تھےجس کی وجہ سے اندرموجود افراد کو بچنے کاموقع بھی نہ مل سکا۔ اور انسانوں کی سسکتی ہوٸیں آہیں چیخیں اور آہ و پکار دور دور تک سناٸی دے رہی تھی۔ کچھ لواحقین اتنے مجبور تھے کہ اپنے پیاروں کو جلتا ہوا دیکھ رہے تھے مگر ان کے بس میں مدد کرنا نہیں تھا۔ لاشیں اتنی زیادہ تھی کہ ایمبولینسز بھی کم پڑگٸیں۔ شہر کی اسپتالوں کے مردہ خانے تک بھرگۓ اور لاشوں کو زمینوں پر لٹایا گیا۔ ہلاک یونے والے مزدوروں میں بڑی عمر کے لوگ، خواتين، کم عمر افراد اور نوجوان بھی شامل تھے۔ کٸی خاندانوں کے واحد کفیل اور کٸی ماٸوں کے اکلوتے بیٹے بھی اس حادثے میں لقمہ اجل بن گۓ۔ ایک قیامت کا منظر تھا مگر اس سسٹم کی بے حصی اور شدت پسندی دیکھیے کہ جن کو ان افراد کے قتل میں جیل میں ہونا چاہیے تھا جن پر تاحیات سیاست پرپابندی ہونی چاہیے تھے وہ قاتل آج ´´نفیس لوگ“ بن کر حکومتیں کررہے ہیں اور وزیر بنے
ہوۓ ہیں۔ جیسے انسان نہیں بھیڑبکریاں جلی تھیں ۔۔۔ !!