بلاول بھٹو زرداری سندھ کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل حل کریں- لیاقت مستوئی
بلاول بھٹو زرداری سندھ کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل حل کریں- لیاقت مستوئی
کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے-
میرپورخاص(عباس آرائیں)پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف یونٹی اجلاس لیاقت مستوئی کی زیر صدارت سول اسپتال کراچی میں منعقد ہوا-اجلاس میں لیاقت مستوئی، اسد سامیٹو، حسن پٹھان، لال جان بلوچ، امیر دیناری، سید منیر شاھ، زریاب ٹوانہ، جمیل بھائی، اسرار، رضوان مغل، سید اعجاز حیدر رضوی، محمد جمیل، سکندر پھنور، منصور کلہوڑو، اختیار کھوکھر، یامین میرانی، اقبال ڈرائیور، یوسف نیازی، رمیش کمار، جاوید پینٹر سمیت تنظیم کے سینیئر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت مستوئی نے کہا کہ کارکنوں کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جو ہمارا اہم فریضہ اور پہچان ہے-انہوں نے کہا کہ فرد واحد کچھ نہیں کرسکتا ٹیم ورک کے تحت ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں-انہوں سندھ بھر کے پیرا میڈیکل کو منظم کرنے اور ڈیسپریٹی الاؤنس نہ ملنے، غیراخلاقی رویے کی پرزور مزمت، سروس اسٹیکچر اور لینتھ آف سروس اور ڈی پی سی سے محروم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا-اجلاس کے اختتام پر انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پرزور مطالبہ کیا کہ سندھ کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں-