پنڈی بھٹیاں (راجہ نورالہی عاطف سے)حالیہ بارشوں نےپنڈی بھٹیاں میں سیلابی صورت حال پیدا کر دی ۔ اس سلسلے میں
پنڈی بھٹیاں (راجہ نورالہی عاطف سے)حالیہ بارشوں نےپنڈی بھٹیاں میں سیلابی صورت حال پیدا کر دی ۔ اس سلسلے میں
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک نے تحصیل بھر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں بارش والےمختلف علاقوں کا وزٹ کیا ۔جن میں ہر دو رتہ، جلالپور بھٹیاں، بھٹی چک، گڑھی گول،ظفر موڑ اور بڑھکن شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لے کر اس سے بچاؤ کے لئے عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے انتظامات کا بندوبست بھی کیا۔ خاص کر ریسکیو ٹیموں کو ہدایات جاری کیں جو کہ جانفشانی سے کام کر رہی ہیں ۔