گوجرہ( نمائندہ خصوصی) محافظ ہی اغواء کار نکلا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کانسٹیبل خالد نے اپنے چند نامعلوم ساتھیوں کے ملکر عبدالمعیز کو اغواء کیا
گوجرہ( نمائندہ خصوصی)
محافظ ہی اغواء کار نکلا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کانسٹیبل خالد نے اپنے چند نامعلوم ساتھیوں کے ملکر عبدالمعیز کو اغواء کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر 3 دن تک اجتماعی زیادتی کرتے رہے والدین نے
نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور بچے کے والدین کا کہنا تھا کے پولیس کانسٹیبل خالد کو بچانے کے لیے ایس پی پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ہمیں دھمکیاں دیتا ہے۔والدین کا کہنا تھا کے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم خودکشی کرلیں گے اس ذلت سے موت بہتر ہے۔والدین نے مزید انکشاف کیا کے پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے پولیس بچے کے میڈیکل بنوانے پر بری طرح اثر انداز ہوتی رہی۔والدین کا کہنا تھا کے سی سی ڈی ادارہ صرف عوام کے لیے بنایا گیا ہے یا پھر اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف بھی کاروائی کرے گا اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کے عوام کے رکھوالے کب تک عوام کی عزتوں کو پامال کرتے رہیں گے ؟