رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ
رنگپوربگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے انشاءاللہ ہم اس عظیم مشن پر کاربند رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ نمبردار رنگپوربگھور / وائٹ ہاؤس پر مقامی سماجی شخصیات کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ نمبردار ملک ساجدعباس بگھور اور دیگر معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں اہلیان علاقہ کی خدمت کر کے ہمیں دلی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ دوران نشست بلدیاتی انتخابات کی اہمیت و افادیت اور دیگر علاقائی معاملات بارے بھی تبادلہ ء خیال کیاگیا۔
ملک منیر احمد جوئیہ،ملک خالد کلاسی اور ملک فاروق احمد کلو ایڈووکیٹ بھی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں ایکس ایم پی اے ملک معظم شیر کلو نے نے جنوبی دیہات کا بھی دورہ کیا ۔