سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ حکومت نے
سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر پیٹرول 5.36 روپے، ڈیزل 11.37 روپے ہوشربا اضافہ کر کے مہنگائی، بیروزگاری، غربت کی ماری عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، حکمران اپنی عیاشیوں کی خاطر پاکستانی عوام کو قربان کر رہے ہےں، بجلی، گیس، کے بلوں، غربت مہنگائی، بیروزگاری نے پہلے ہی عوام کا جینا مشکل سے مشکل کر دیا ہے، اس کے باوجود حکومت کی جانب سے اپنی عیاشیوں اور شاہرانہ اخراجات کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکسز میں اضافہ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیکر ملک سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے تو اس کے خلاف پھر عوام سڑکوں پر نکل کربھرپور احتجاج کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام مصطفی پھلپوٹو، علامہ نور احمد قاسمی، آغا طاہر مغل، عیدن جاگیرانی، شاہ محمد انڈھڑ،محمد رضوان قادری، شہزادو بھٹو،بابو مہر، آغا محمد اکرم درانی،حافظ محمد شریف ڈاڈا، محمد منیر میمن، عبدالباری انصاری، ڈاکٹر سعید اعوان، امداد جھنڈیر، انیس خان، ڈاڈو ابڑو، فقیر رمضان کورائی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کامزید کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، بیروزگاری، بجلی، گیس کے بلوں اور اس میں عائد کئی اقسام کے ٹیکسز کے باعث لوگ پہلے ہی شدید پریشانیوں اور دشواریوں میں مبتلا ہیں، بجلی کے بلوں میں سلیپ ریٹ کے سسٹم کے باعث 200 یونٹ تک بجلی کا بل کچھ اور اور 201 یونٹ کے استعمال کے پر کئی گناہ ریٹ میں اضافہ کے باعث صارفین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں، اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس کے انتہائی بھیانک اثرات مرتب ہونگے ، مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوجائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ حکمران تمام تر بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے اپنے وزرائ، مشیروں، کے اخراجات میں کمی لائیں اور پیٹرول، گیس کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیکر ملک سے غربت مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھا ئیں تاکہ خودکشیاں کرنے پر مجبور عوام کو کچھ ریلیف ملک سکے بصورت دیگر اس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل کر بھرپو احتجاج کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔