November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ مون سون شجرکاری مہم ماحول کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے: چیف آرگنائزر چوہدری خوشی محمد جٹ گروپ چوہدری قمر حسین جٹ

IMG-20250717-WA0255

ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ مون سون شجرکاری مہم ماحول کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہے: چیف آرگنائزر چوہدری خوشی محمد جٹ گروپ چوہدری قمر حسین جٹ

🌳 درخت لگانا ہماری قومی، دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے: چوہدری قمر حسین جٹ

⚠️ بارشوں میں احتیاط کریں، قدرتی آفات سے بچاؤ صرف تدابیر سے ممکن ہے

کمالیہ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) — چیف آرگنائزر چوہدری قمر حسین جٹ گروپ چوہدری خوشی محمد جٹ نے مون سون شجرکاری مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد، خاص طور پر نوجوان نسل، کو چاہیے کہ وہ شجرکاری جیسے مثبت عمل میں بھرپور حصہ لے۔اس موقع پر نوجوان قیادت چوہدری قمر حسین جٹ نے بیان دیتے ہوئے کہا “درخت نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ ہمیں آلودگی، گرمی، سیلاب اور ماحولیاتی تباہ کاریوں سے بچاتے ہیں۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، اور ہر شہری کو چاہیے کہ وہ سالانہ کم از کم ایک درخت ضرور لگائے اور اس کی نگہداشت کرے۔انہوں نے کہا کہ مون سونموسم اس کار خیر کے لیے سب سے بہترین وقت ہے اور چوہدری قمر حسین جٹ گروپ اس قومی مہم میں عوامی شعور بیدار کرنے کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔
بارشوں کے خطرات سے متعلق انہوں نے کہا “بارشوں کے دوران شہری گلیوں میں کھڑے پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بچیں۔ والدین بچوں کو خاص ہدایات دیں اور متعلقہ ادارے نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھیں۔”آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے آج درخت نہ لگائے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ آئیں، شجرکاری کو اپنا مشن بنائیں۔