لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز سئنیر جرنلسٹ رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر بننے پر دوست احباب کی طرف سے
لاہور(راجہ نورالہی عاطف سے) ممتاز سئنیر جرنلسٹ رانا خالد قمر کو روزنامہ مشرق لاہور کا ایڈیٹر بننے پر دوست احباب کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار کا سلسلہ جاری وساری۔ اس حوالے سے فیصل آباد سے معروف صحافی ندیم راجپوت جبکہ جہلم سے طاہر ندیم جنجوعہ روزنامہ مشرق لاہور کے دفتر میں تشریف لائے اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نامور صحافی رائے ارسلان نے بھی لاہور آفس میں آ کر رانا خالد قمر کو ایڈیٹر روزنامہ مشرق بننے پر دلی مبارکباددی۔ دریں اثناء سئنیر صحافی محمد یوسف نے بھی رانا خالد قمر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر جناب رانا خالد قمر نے فیصل آباد اور جہلم سمیت دیگر علاقوں سے تشریف لانے والے دوست احباب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔