November 16, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین سے

IMG-20250717-WA0250

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کے حل کے احکامات جاری کئے۔ دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا اور سنٹر پر آئے ہوئے کسانوں سے ان کے مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے زراعت آفس نورپورتھل کا وزٹ کیا جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک محمد نواز چدھڑ نے انہیں کسان کارڈز کی تقسیم بارے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے دکانداروں اور قصابوں کی چیکنگ کے موقع پر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور انہیں ہدائت کی کہ معیاری اشیائے خوردونوش مقررہ قیمت پر فروخت کریں۔