November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسینزیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو )سکھر: غریب آباد میں سیپکو اہلکاروں کی مبینہ زیادتیوں اور خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی میں تاخیر کے خلاف شدید احتجاج

20250717_153140

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسینزیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو )سکھر: غریب آباد میں سیپکو اہلکاروں کی مبینہ زیادتیوں اور خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی میں تاخیر کے خلاف شدید احتجاج

سکھر )سکھر کے علاقے غریب آباد میں خراب ٹرانسفارمر کی بروقت مرمت یا تبدیلی نہ ہونے اور سیپکو اہلکاروں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ مظاہرین نے سیپکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کی قیادت لالا عابد، ملک حنیف، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ظہیر آرائیں، عبدالعزیز انصاری، ظفر صدیقی (جنرل سیکریٹری شاپ ایسوسی ایشن)، حاجی خلیل قادری، غلام رسول انصاری سمیت دیگر علاقہ مکینوں نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا علاقہ گزشتہ سات روز سے بجلی سے محروم ہے، سخت گرمی میں رہائشیوں خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لیکن سیپکو اہلکار ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کے بجائے مبینہ طور پر رشوت طلب کر رہے ہیں۔

شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار سیپکو حکام کو شکایات درج کرائی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ٹرانسفارمر کی منظوری ہوچکی ہے، اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ مظاہرین نے کہا کہ سیپکو حکام مکمل طور پر غفلت کا شکار ہیں اور عوامی مسائل کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر فوری طور پر ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے شہر تک وسیع کر دیا جائےسکھر کے علاقے غریب آباد میں خراب ٹرانسفارمر کی بروقت مرمت یا تبدیلی نہ ہونے اور سیپکو اہلکاروں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔ مظاہرین نے سیپکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کی قیادت ملک حنیف، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ظہیر آرائیں، عبدالعزیز انصاری، ظفر صدیقی (جنرل سیکریٹری شاپ ایسوسی ایشن)، حاجی خلیل قادری، غلام رسول انصاری سمیت دیگر علاقہ مکینوں نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا علاقہ گزشتہ سات روز سے بجلی سے محروم ہے، سخت گرمی میں رہائشیوں خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لیکن سیپکو اہلکار ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کے بجائے مبینہ طور پر رشوت طلب کر رہے ہیں۔

شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متعدد بار سیپکو حکام کو شکایات درج کرائی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ متعلقہ ٹرانسفارمر کی منظوری ہوچکی ہے، اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ مظاہرین نے کہا کہ سیپکو حکام مکمل طور پر غفلت کا شکار ہیں اور عوامی مسائل کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر فوری طور پر ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے شہر تک وسیع کر دیا جائے