November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو) سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر میں بہینسون کے باڑوں کی الاٹمنٹ کینسل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر

IMG-20250717-WA0201

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو) سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر میں بہینسون کے باڑوں کی الاٹمنٹ کینسل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت، عدالت نے اسٹی آرڈر جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو ایکشن لینے سے روک دیا، خبر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر تعلقہ کی جانب سے کیٹل کالونی میں الاٹ کئے گئے بہینسون کے باڑوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی گئی، عدالت کے روبرو درخواستگذار حضور بخش مہر، گلزار مہر اور دیگر کے وکلاء رخسار احمد جونیجو، بدرالدين میمن، ایڈووکیٹ رضوانہ میمن اور تنویر عباس شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سال 2023ع کے دوران سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر کے جاری کردہ حکم کے مطابق باڑوں کی الاٹمنٹ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اس کمیٹی کی جانب سے درخواستگذاران کو باڑے الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، جس کے بعد الاٹیز سے چالان کی رقم بئنک میں جمع کروا کر انتظامیہ نے انہیں پلاٹوں کا قبضہ دیا، انتظاميہ سے قبضہ لینے کے بعد باڑہ مالکان نے وہاں چوپائے منتقل کر دیئے، ابھی اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر تعلقہ وسیم احمد مہر نے باڑے سیٹل نہ ہونے کا جواز بنا کر الاٹمنٹ منسوخی کا لیٹر جاری کیا ہے، جس کے باعث باڑوں میں چوپائے پال کر اپنی کفالت کرنے والے آبادگار پریشان ہیں، جسٹس محمد سليم جيسر اور جسٹس ریاضت علی ساہڑ پر مشتمل ڈویژن بئنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اسٹی آرڈر جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو 19 آگسٹ تک کوئی ایکشن نہ لینے اور کسی بھی قسم کی دیگر کارروائی کرنے سے منع کردیا ہے