November 17, 2026

*ہیڈسائیفن میلسی پر تجاوزات کی بھرمار۔ سیاحوں کے لئے حفاظتی اقدامات ناکاف.*

20250716_213231

*ہیڈسائیفن میلسی پر تجاوزات کی بھرمار۔ سیاحوں کے لئے حفاظتی اقدامات ناکاف.*

میلسی(محمدمختارسولگی) ہیڈسائیفن پر تجاوزات کی بھرمار ہےاور ضرورت کے باوجود سیاحوں کے لئے حفاظتی اقدامات ناکئے جاسکے ہیں۔ دریائے ستلج کےمقام ہیڈسائفن میلسی میں پانی کی آمد اور متوقع سیلابی صورت حال کے باعث شہری سیر و تفریح کےلئے دریا کا رخ کررہےہیں۔ لیکن مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے یاسیاحوں کو پانی کے بہاؤ سے دور رکھنے کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ بلکہ ہیڈسائیفن پل کے دونوں اطراف ہیڈانتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات قائم ہیں۔ جو کہ سیاحوں اور ٹریفک کےباعث سیکیورٹی رسک ہیں۔ متعلقہ حکام سے تجاوزات کاخاتمہ کرکے سیاحوں کےلئے مناسب سہولیات اور حفاظتی اقدامات کرنےکامطالبہ ہے۔