سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو) نیوپنڈ احمد نگر کالونی کے رہائشیوں نے بچوں کے ساتھ بجلی کی
سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا میں اشفاق کھوسو) نیوپنڈ احمد نگر کالونی کے رہائشیوں نے بچوں کے ساتھ بجلی کی بندش کے خلاف میر اسحاق، الطاف بگٹی، رمضان کوری، ارشاد بگٹی و دیگر کی سربراہی میں روڈ پر دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا، سیپکو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ احمد نگر علاقے کے بگٹی اور گڈانی محلا میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے بجلی فراہمی بند کی گئی ہے، سیپکو انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسفارمر اتارنے کے سبب شدید گرمی کے موسم میں زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، سانس فہلانے والے گرمی کے دنوں میں بجلی کی بندش کرکے ظلم کیا گیا ہے، سیپکو ملازمین کی بی حسی کی شکایات اختیاریون کو کرنے پر سیپکو کے نچلے ملازمین بپھر گئے ہیں، جبکہ وہ غیرقانونی کنڈا کنیکشن کی اوٹ رشوت دینے کے لیے تنگ کرتے رہتے ہیں، ایسی ناانصافی کے خلاف بچوں سمیت احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے صوبائی وزیر توانائی اور دیگر منتخب اسمبلی ممبران و سیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ رہائشی علاقے میں ٹرانسفارمر لگوا کر بجلی فراہمی بحال کرکے رشوت خور ملازمین کے خلاف انکوائری کرواکر کارروائی کی جائے