November 17, 2026

جھنگ (منیر حسین چدھڑ سے)جھنگ میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی مبینہ ملی بھگت فیلڈ عملے کی لوٹ مار عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ

IMG-20250716-WA0275

جھنگ (منیر حسین چدھڑ سے)جھنگ میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی مبینہ ملی بھگت فیلڈ عملے کی لوٹ مار عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ کار اپنا لیا اطلاعات کے مطابق، یہ عملہ پرائیویٹ گاڑیوں اور پرائیویٹ اہلکاروں کے ہمراہ سادہ نوع گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو روڈ پر روک کر ان سے غیر قانونی پیسے وصول کرتے ہے
اس تمام کارروائی میں آر۔ٹی۔اے جھنگ کی مبینہ ملی بھگت سامنے آ رہی ہے۔ جب اس بارے میں RTA جھنگ کی سربراہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا مؤقف یہی رہا کہ “سب درست ہو رہا ہے”، جو عوام کیلئے حیرت انگیز اور افسوسناک ہے۔
شہری حلقوں اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، اور ڈپٹی کمشنر جھنگ اوردیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے آر۔ٹی۔اے جھنگ کے فیلڈ عملہ کے خلاف کارروائی کریں اور اس لوٹ مار کا سدباب کیا جائے۔