November 17, 2026

اوکاڑہ .بیورو چیف جاوید راھی مورخہ 16 جولائی 2025 اوکاڑہ۔ شدید ترین بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ کے افسران بارشی پانی کے نکاس کے لیے متحرک

IMG-20250716-WA0273

اوکاڑہ .بیورو چیف جاوید راھی
مورخہ 16 جولائی 2025

اوکاڑہ۔ شدید ترین بارش کے باعث ضلعی انتظامیہ کے افسران بارشی پانی کے نکاس کے لیے متحرک، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور انتظامی افسران کو بارشی پانی کے نکاس کے کاموں کی نگرانی کے احکامات جاری کر دیے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ پچھلے 12 گھنٹے کے دوران شدید ترین 170 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی، حالیہ بارش نے دو روز قبل ہونے والی 160 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کا عملہ اور افسران بارشی پانی کے نکاس کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں، ضلع میں موجود تمام ڈسپوزل سٹیشنز بارشی پانی کے نکاس کے لیے مکمل طور پر فنکشنل ہیں، بارشی پانی کے جلد از جلد نکاس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔