November 17, 2026

جھنگ (منیر حسین چدھڑ سے)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر جعلی و ملاوٹی دودھ بنانے اور بیچنے

20250716_213231

جھنگ (منیر حسین چدھڑ سے)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر جعلی و ملاوٹی دودھ بنانے اور بیچنے والے نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا،گزشتہ روز نواحی علاقوں میں دومختلف کاروائیوں میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں ہیڈ تریموں کے مقام پرجعلی و ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی،جس سے 1000 لیٹر سے زائد جعلی، ملاوٹی اور مضر صحت دودھ بر آمدہوا،علاوہ ازیں مسلسل ریکی کرنے پر جعلی دودھ بنانے اور سپلائی کرنے والےدیگر یونٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا جس میں بنڈہ رشیدپورکےنزدیک
ملزم جعلی دودھ تیار کرکے سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار اور مزید 180 لیٹر جعلی دودھ نما گاڑھا محلول برآمدہوا
جس سےمزید سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا،جعلی دودھ و دودھ نما محلول کو پاؤڈر، آئل، گلوکوز اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی مدد سے تیار کیا گیا تھا،جعلی دودھ بنانے اورسپلائی کرنے والے3 ملزمان رمضان،نویداورحق نوازکو گرفتار کرکے الگ الگ 2مقدمات درج
کروادیےگئے۔جعلی دودھ کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل و دیگر کوسامان کوبھی ضبط کرلیاگیا
کل برآمد شدہ تمام 1180 لیٹر جعلی دودھ و دودھ نما محلول موقع پر ہی تلف کروادیاگیا۔ڈی جی محمدعاصم جاویدپنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کاکہناہےکہ جعلی دودھ بنانے و بیچنے والے کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں،زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی