November 16, 2026

عمرکوٹ سے رپورٹ کررہے ہیں ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف عمرکوٹ میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

IMG-20250716-WA0259

عمرکوٹ سے رپورٹ کررہے ہیں ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

صحافی پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف عمرکوٹ میں صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ سامارو کے صحافیوں کی جانب سے پريس کلب عمرکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی او ایریگیشن کنری سلیم نارائی کی جانب سے صحافی کھیمچند مالہی پر جھوٹا اور انتقامی مقدمہ درج کرانے کے خلاف آواز بلند کی گئی۔ احتجاج میں سامارو کے صحافیوں کے ساتھ عمرکوٹ کے سینئر صحافی، سول سوسائٹی اور پریس کلب کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پريس کلب عمرکوٹ کی مئنیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی، کھیمچند مالہی، نادر بروہی، ادریس سِینہَڑو، مہیش مالہی اور بلال سِینہَڑو نے کی۔ اس موقع پر سیف اللہ منگریو، ولی خان، ہرچند ساگر، سوائی مل رکھیسر، سجاد علی شیخ، سورج کمار مالہی، زاہد خان، حیدر لغاری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایس ڈی او ایریگیشن سلیم نارائی، داروغہ نور علی کوسو اور پرائیویٹ ملازم حسن تھیبو نے ملی بھگت سے صحافی کھیمچند مالہی پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا، جو کہ سراسر ظلم اور صحافت پر حملہ ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پريس کلب عمرکوٹ کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ یہ حلقہ سید سردار علی شاہ کا ہے، سردار علی شاہ اور نواب تیمور تالپور فوری نوٹس لیں اور صحافیوں پر ہونے والے ظلم کا ازالہ کریں۔ صحافت کی آزادی پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر پريس کلب عمرکوٹ کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی گل حسن آریسر نے کہا کہ ایس ڈی او ایریگیشن کی کرپشن اور نااہلی کے خلاف خبریں چلانے پر کھیمچند مالہی پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لے کر ایس ڈی او ایریگیشن کے خلاف کارروائی کریں۔ کھیمچند مالہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جان لیوا حملہ کیا گیا، اور اب جھوٹا مقدمہ درج کر کے مجھے خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اپنے کام کو حوصلے سے جاری رکھیں گے، انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔۔