عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) شہلا قریشی کو انسانی حقوق کے تحفظ میں شاندار خدمات پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تفصیل موجب ۰
عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف )
شہلا قریشی کو انسانی حقوق کے تحفظ میں شاندار خدمات پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تفصیل موجب ۰
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجویر سنگھ سوڈھو نے آج پولیس سروس آف پاکستان (PSP) سے وابستہ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس (AIG) برائے صنفی جرائم اور انسانی حقوق شہلا قریشی کو ان کے دفتر میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند پیش کی۔ محترمہ شہلا قریشی کی جانب سے سندھ میں انسانی حقوق کے تحفظ، خواتین پر مظالم کے خلاف کارروائی اور صنفی بنیادوں پر جرائم کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس موقع پر راجویر سنگھ سوڈھو نے کہا کہ ایسے افسران سے اداروں کا نام روشن ہوتا ہے، سندھ حکومت ایسے فرض شناس افسران کا ہمیشہ ساتھ دے گی۔ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی تقریب کے دوران انسانی حقوق سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔