عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف کنری جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کی کال پر میرپورخاص جیل کے سپرنٹنڈنٹ، پی ایس او اور ان کی ٹیم سمیت قوم پرست کارکنوں پر جھوٹے
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
کنری جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کی کال پر میرپورخاص جیل کے سپرنٹنڈنٹ، پی ایس او اور ان کی ٹیم سمیت قوم پرست کارکنوں پر جھوٹے مقدمات کے خلاف ریلی نکالی گئی، احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی۔
جسقم شہید بشیر خان گروپ کی جانب سے میرپورخاص جیل انتظامیہ کے خلاف چیف آرگنائزر رمضان خاصخیلی کی قیادت میں رہنماؤں اور قومی کارکنوں نے اللہ والا چوک سے پریس کلب کنری تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔
احتجاج میں چیف آرگنائزر کامریڈ رمضان خاصخیلی، گل احمد سندھی، نادر سندھی، ملوک دیشی، شھنواز باغی اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کی اصلاح کے بجائے انہیں پریشان کیا جا رہا ہے، قیدیوں کے لیے آنے والی ادویات بھی بیچ دی جاتی ہیں۔ قیدیوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں سے 1500 سے 2000 روپے تک لیے جاتے ہیں، اس کے بعد ہی ملاقات کروائی جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دادو کے رہنما منصور جمالي، دريا خان پنهور سمیت دیگر قوم پرست کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص جیل کے سپریڈنٹ اشفاق کلہوڑو پی ایس او شکور نوناری اور ان کی ٹیم کو ہٹایا جائے، قیدیوں کو انصاف دیا جائے اور قوم پرست کارکنوں پر جھوٹے مقدمات ختم کر کے انصاف فراہم کیا جائے،