کمالیہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں کھیلوں کی ترقی نوجوان نسل کی فلاح کا ذریعہ ہے، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی
کمالیہ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں کھیلوں کی ترقی نوجوان نسل کی فلاح کا ذریعہ ہے، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی
کمالیہ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف )
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے نواحی علاقہ چک نمبر 725 گ ب میں الیونس ینگ شوٹر فٹبال کلب (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند اور باکردار معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت مواقع میسر آتے ہیں بلکہ علاقائی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی فروغ ملتا ہے۔چوہدری خوشی محمد جٹ کے ہمراہ اس تقریب میں شیخ آکاش (غوثیہ کھدر والے)، عمران گریوال جٹ، ناصر جٹ، حافظ نوید، حنیف المعروف پومی، چوہدری حنیف جٹ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، اور ہمیں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہر ممکن مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے آئندہ بھی ایسی تقریبات میں شرکت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔