November 17, 2026

پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام آن لا ئن تربیتی سیشن کا اہتمام

IMG-20250716-WA0251

پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام آن لا ئن تربیتی سیشن کا اہتمام
محمد ظہیر نے بطور ماسٹر ٹرینر پی بی ایم اہلکاروں کی پروفیشنل تربیت کی
جھنگ(بیورورپورٹ)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی ہدایت کی تعمیل میں پاکستان بیت المال ریجنل آفس لاہور کی جا نب سے ایک کامیاب آن لا ئن زوم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیشن ڈائریکٹر ریجنل آفس لا ہور محمد ظہیر کی صدارت اور تربیت میں منعقد ہوا،جنہوں نے بطور ماسٹر ٹرینر فرائض انجام دئیے۔تربیتی سیشن کا مقصد نظام کی موئثریت میں اضافہ اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لا نا تھا۔سیشن میں درج ذیل اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی-1وہسل بلو ئنگ(WhistleBlowing)-2
مفادات کا ٹکرا(Conflict of Intest)تنظیمی رویہ -3(Organizational Behaviour)یہ سیشن دیا نت داری،شفافیت اور تنظیمی اخلاقیات کے فروغ کے لئے منعقد کیا گیا تا کہ پاکستان بیت المال کی موئثر اور جواب دہ عوامی خدمت کے مشن کو مزید تقویت دی جا سکے۔عملے کے اراکین نے بھر پور شرکت کی اور روز مرہ کے امور سے متعلق عملی مثالوں اور بصیرت سے فا ئدہ اٹھایا جائے۔تربیت کے اختتام پر اوپن سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا،جس میں شرکاء کو ماسٹر ٹرینر سے براہ راست بات چیت،تصورات کی وضاحت اور اپنی آراء کا اظہار کر نے کا مو قع فراہم کیا گیا اس انٹرایکٹو حصے نے تربیت کی افادیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا اور تنظیم کے اندر کھلے مکالمے کو فروغ دیا۔ریجنل آفس نے منیجنگ ڈائریکٹر کی وژنری قیادت میں ادارہ جاتی کارکردگی اور نظم و نسق کے معیار کو مزید بلند کر نے کے لئے ایسے تربیتی اقدامات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(اس نیوز کو ضرور لگا دینا شکریہ بمعہ تصویر)