بہاولنگر: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، باہمی ہم آہنگی اور پرامن ماحول کے فروغ پر زور
بہاولنگر: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، باہمی ہم آہنگی اور پرامن ماحول کے فروغ پر زور
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر کی مشترکہ صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، انجمن تاجران کے نمائندگان، امن کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں پرامن ماحول، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی یگانگت کے فروغ کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ممکنہ تنازعات کے بروقت حل، مثبت مکالمے کی حوصلہ افزائی، اور انتظامیہ و عوام کے درمیان مؤثر روابط کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ ڈی پی او کامران اصغر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے ضلع میں پرامن فضا برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اجلاس کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔