November 17, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی کے طوفان نے عام شہری کی کمر توڑ کر رکھ دی چکن سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی

20250714_190353

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مہنگائی کے طوفان نے عام شہری کی کمر توڑ کر رکھ دی چکن سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق عوام الناس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام الناس کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ مہنگائی کی شرح آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ چکن مہنگا سبزیوں کے ریٹ زیادہ ہو چکا ہے۔ سبزی کا ریٹ بھی اتنا زیادہ ہے کہ غریب کا چولہا ٹھنڈا پڑ چکا ہے ۔ گندم کا ریٹ کم ہونے پر جو ایک معاشی مالی بحران پیدا ہوا اس کے پیش نظر تو غریب سستی سبزی بھی سوچ سمجھ کر لیتا تھا لیکن اب تو سبزی تک خریدنا غریب کے بس میں نہیں رہا۔ چینی کا ریٹ دو سو روپے تک جا پہنچا۔ رہی سہی کسر دوکاندار نکال دیتے ہیں۔ غریب جائے تو کہاں جائے۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ اس طرف خصوصی توجہ دی جائے اور مہنگائی کے اس طوفان سے عوام کی جان چھڑائی جائے۔ تاکہ غریب کا چولہا جل سکے