October 30, 2026

طلاق کے بعد سابقہ شوہر کی جانب سے اڑھائی سالہ بچی چھینے جانے کے خلاف بچی کی والدہ کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کے والد افضل محمود نامی شخص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے پیر تک گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا_*

20240730_170303

‏اگر ملزم پیر تک عدالت میں پیش نہ ہوا تو سارے خاندان کے آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیں ،یہ میاں بیوی کا مسلئہ نہِیں ہے یہ ایک بچی کا مسلئہ ہے،اس آدمی کو شرم انی چاہیے جس نے یہ کیا،یہ امریکہ انگلینڈ نہیں ہے جہاں خاندان کو پتہ نہیں ہوتا، جہاں افضل محمود ملے اس کو گرفتار کر کے پیش کریں،اور بچی کو ہر حال میں بازیاب کریں، جسٹس محسن اختر کیانی
‏اگر کوئی پراپرٹی کا ریکارڈ یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ہیں تو ریکارڈ کا حصہ بنائیں ،پراپرٹی اور بنک ریکارڈ دیکھ کر میں آرڈر کروں گا، جسٹس محسن اختر کیانی کا بچی کی والدہ سے مکالمہ_*