October 30, 2026

ہارون آباد()علیحدہ وطن بڑی نعمت ہے،قائد اعظم نے پاکستان بنا کر قوم پر احسان کیا:زین العابدین چوہدری

IMG-20240802-WA0191

ہارون آباد()علیحدہ وطن بڑی نعمت ہے،قائد اعظم نے پاکستان بنا کر قوم پر احسان کیا:زین العابدین چوہدری
قائد اعظم محمد علی جناح عالمی انسانی آزادی کے علمبردار تھے، انہوں نے دو قومی نظریہ کو اجاگر کرکے نہ صرف برصغیر میں پاک وہند میں مسلمانوں کو بیدار کیا بلکہ تیسری دنیا میں انسانی آزادی کی لہر پیدا کی، قائد اعظم محمد علی جناح نے پر امن طریقے سے پاکستان قائم کرکے مسلمانوں کے امن کے امین ہونے کا ثبوت دیا اور مثبت مذکرات،سیاسی،جمہوری جدوجہد کرکے علیحدہ وطن کا قیام ممکن کر دکھایا۔ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم ، پرنسپل فاروقی پبلک ہائی سکول ، زین العابدین چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
۔انہوں نے کہا کہ آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے ا صولوں کو اپنا کر وطن اور اپنا وقار بلند کر سکتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کا با وقار ترقی یا فتہ ملک بنا سکتے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔آپ نے ہمیں اخوت،بھائی چارے،اور نظم وضبط کا درس دیا تھا لیکن آج ہم انکا یہ درس یکسر بھلا چکے ہیں،آئیے آزادی حاصل کرنے کے اس مبار ک اور پرمسرت مہینہ میں بحیثیت مسلمان قوم اللہ تعالی سے اپنی کو تاہیوں کی معافی کے طلب گار ہوں اور آئندہ کے لیے ہر قسم کی برائیوں،صوبائیت، تعصبات اور نفرتوں سے پرہیز کریں اور ایک ملت کی حیثیت سے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کرپاکستان کی پاکستان کی فلاح وترقی و سلامتی کے لیے ہمہ تن مصروف ہو جائیں۔اسی میں ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ہے۔