لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے کراچی ڈویژن کے صدر نعیم اشرف کی لاہور کے مختصر دورے کے موقع پر نامور
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے کراچی ڈویژن کے صدر نعیم اشرف کی لاہور کے مختصر دورے کے موقع پر نامور قلمکارہ ، مصنفہ ، ادیبہ اور سئنیر جرنلسٹ نبیلہ اکبر صدر لاہور خواتین ونگ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات۔ دوران ملاقات ادبی اور فکری موضوعات زیرِ بحث آئے ۔ اس موقع پر محترمہ نبیلہ اکبر نے اپنی تنظیم کی علمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چند نایاب اور گرانقدر کتب بطورِ تحفہ پیش کیں۔ ان میں یونین کے چیئرمین جناب زبیر احمد انصاری کی معرکۃ الآرا تصنیف “میں، اللہ اور سائنس”، محترمہ رخسانہ افضل کی نثری نظموں پر مشتمل کتاب “دھیان کے دریچے”، محترمہ ساجدہ غلام محمد کی فکر انگیز تخلیق “بھنور” اور معروف سیرت نگار جناب عنایت اللہ سبحانی کی تحقیقی کتاب “محمد عربی ﷺ” شامل تھیں۔ اس موقع پر تنظیمی امور پر سیر حاصل تبادلہ ءخیال کیا گیا۔ ادبی ہم آہنگی، فکری تبادلۂ خیال اور آئندہ اشتراکِ عمل کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ نبیلہ اکبر کو ان کے رفقائے کار سمیت کراچی کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی، تاکہ قومی سطح پر اہلِ قلم کے درمیان روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ یہ ملاقات بلاشبہ ملک بھر کے ادیبوں، محققین اور دانشوروں کو ایک متحد پلیٹ فارم پر لانے کی جانب ایک مثبت اور مؤثر قدم قرار دی جا رہی ہے۔