November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے نامور سئنیر ادیبہ،

IMG-20250715-WA0275

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان اور پاک میڈیا فاؤنڈیشن اسلام آباد کے اشتراک سے نامور سئنیر ادیبہ، ناول نگار، سفرنامہ نگار، افسانہ نگار اور کالم نگار بلقیس ریاض کے ساتھ ایک خصوصی شام اور ان کے تخلیقی سفر پر گفتگو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف ادیبہ سلمی ا اعوان نے کی اور مہمانان خصوصی میں سعید آسی، مسرت کلانچوی، افضال احمد (سنگ میل پبلشر)، ثروت محی الدین، رخشندہ نوید، فرحت پروین اور ڈاکٹر فوزیہ تبسم تھیں۔ اظہار خیال کرنے والوں میں کامریڈ تنویر احمد خان، رضا رومی، کنول بہزاد، رضا نعیم (صدر پی ڈبلیو اے لاھور) ، اور صفیہ اسحاق شامل تھے۔ نظامت جاوید آفتاب (مرکزی سیکرٹری پی ڈبلیو اے پاکستان) نے کی۔ اس محفل میں شرکاء کثیر تعداد میں موجودتھے۔ جن میں عائشہ تسلیم، دعا عظیمی، آغا شاہد، ضماد گریوال، مبینہ عصیم، توقیر بن اسلم، ڈاکٹر عنصر پرویز، نازیہ بٹ، زاہد چوہدری، ادریس خان، محمد عاصم، شازیہ سعید، محمد جمیل، رضوان نصیر، کنور عبدالماجد، علی راج، میاں صلاح الدین، محمد لقمان، عدنان اشرف، محمد قاسم، طغرل اقبال، رانا عبد احمد، میر ہادی عباس اور زبیر محفوظ (فوٹو گرافر) اور دیگر احباب شامل ہیں۔