اپنی مدد آپکے تحت بننے والا ہائی سکول 69 سال گزرنے کے باوجود اپ گریڈ نہ ہوسکا محمدمختارسولگی
اپنی مدد آپکے تحت بننے والا ہائی سکول 69 سال گزرنے کے باوجود اپ گریڈ نہ ہوسکا
محمدمختارسولگی
قیام پاکستان کے بعد میلسی کے نواحی علاقہ دوکوٹہ جو اس دور میں دیہات پر مشتمل تھا ،میں تعلیم یافتہ افراد اور تعلیمی اداروں کا فقدان تھا۔
نزدیکی علاقوں میں کوٸی بڑا تعلیمی ادارہ نہیں تھا۔ علاقے بھر میں دو تین پراٸیمری سکول تھے۔ ان پراٸیمری سکولوں میں سے بھی کچھ سکولوں کے اساتذہ ہجرت کرکے انڈیا جا چکے تھے۔ پورے علاقے میں ہاٸی سکول کا نام و نشان نہ تھا۔ غیر تعلیم یافتہ اور تعلیم سے دوری رکھنے اور تعلیم سے دووری پسند کرنیوالے افراد کا غلبہ تھا ۔علاقے کی اکثریت ان پڑھ ہونیکی وجہ تعلیم یافتہ اور تعلیم کو پھیلانے والے افراد ملنے مشکل تھے۔ ان مشکل حالات میں سے گھلو خاندان کے فرد اور علم دوست شخصیت جناب چوہدری شیر محمد گھلوی نے اپنی مدد آپکے تحت 1956 میں دوکوٹہ میں پبلک ہاٸی سکول کی بنیاد رکھی ،جو علاقے بھر کا واحد ہاٸی سکول تھا۔اس سکول میں اساتذہ کا بندو بست بھی کیا گیا ۔ بعد میں یہ سکول گورنمنٹ نے اپنی تحویل میں لےلیا۔ اس سکول کی وجہ سے پورے علاقے کے بچے تعلیم حاصل کرنے لگے۔ وقت کیساتھ ساتھ آبادی بھی بڑھی اور نواحی علاقہ جات میں مزید پراٸیمری اور مڈل سکول قاٸیم ہوٸے،جو درجہ بدرجہ ہاٸی سکول تک ترقی پاسکے ۔ ہاٸی سکول سے اپ گریڈ نہ ہوسکے۔ علاقے کے عوام نے اس اہم ضرورت کیلٸے کٸی بار آواز اٹھاٸی لیکن مقامی افسران اور سیاستدانوں نے علاقے کی عوام کو مزید تعلیم سے محروم رکھنے کیلٸے اس معاملے کو سرد خانے کی نظر کییے رکھا۔ اہم مواقع پر عوام کو سبز باغ دکھاٸے گٸے، ہاٸی سکولوں کو اپگریڈ کرواے کے دعوے کیے گٸے لیکن عملی طور پر سب کچھ ٹھپ رہا۔ علاقے کی 95 فیصد آبادی غریب مزدوروں، کسانوں اور نچلے طبقے پر مشتمل ہے۔ عوام اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتے ہیں لیکن ہاٸی سکول کے بعد انکے بچوں کی تعلیم کا جاری رہنا بڑے تعلیمی اداروں کے نہ ہونے کیوجہ سے ناممکن ہوجاتا ہے۔ عوامی سطح پر نہ صرف سکول اپ گریڈ کرنیکے مطالبات کییے گٸے بلکہ کٸی مرتبہ عوام کی جانب سے سکول اپ گریڈ کروانے کیلٸے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گٸے جو متعلقین کی بے حسی کی وجہ سے بے سُود رہے۔ محکمہ تعلیم کے ذمہداران اور مقامی راہنماٶں کی بے حسی کی وجہ سے بچوں کو مزید تعلیم کیلٸے میلسی یا ٹبہ سلطان پور وغیرہ جانا پڑتا ہے۔ غربت اور سفری سہولیات نہ ہونیکی وجہ سے یہ سب کچھ ناممکن ہے۔ مقامی طور پر کچھ شخصیات نے حکومتی اور مقامی سیاسی راہنماٶں کی بے حسی سے پیدا ہونیوالی محرومی کو متبادل پراٸیویٹ سکولوں سے پورا کرنیکی کوشش کی ۔ کٸی نیشنل اور ملٹی نیشنل اداروں کی فرنچاٸیز حاصل کرکے علاقے میں تعلیم کے پھیلاٶ کو ممکن بنانیکی جدو جہد میں حصہ ڈالا۔ لیکن علاقے کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہونیکی وجہ سے پراٸیویٹ سکولوں کی اتنی بھاری فیسیں ادا کرنا ناممکن ہے۔ مہنگاٸی کے دور میں زندہ رہنا مشکل ترین ہوچکا ہے،تو پراٸیویٹ سکولوں کی اتنی مہنگی فیسیں ادا کرنا،کہاں ممکن ہوگا۔ اپنی اسی مالی کمزوری کی وجہ سے شہری بار بار حکومت سے سکول اپ گریڈ کرنیکا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن 69 سال گزرنے کے باوجود سکول کو ہاٸیر سکینڈری یا کالج کا درجہ نہیں دیاگیا۔ ذمہداران کی غفلت،بے حسی،علم دشمنی اور علاقے کے عوام کو تعلیم سے دوور رکھنے کی پالیسی کے باعث شرح خواندگی شرمناک حد تک کم ہے۔ عوامی سطح پر، میڈیا کے ذریعے، مطالبات کی شکل میں عوام نے بارہا علاقے کی اس اہم ضرورت کا رونا رویا ہے جو بے حسی کی نظر ہوجاتا ہے۔ بچیوں کیلٸے تو کالج بن رہا ہے لیکن بچوں کیلٸے ہاٸیر سکینڈری سکول یا کالج کا بننا ، مشکل نظر آرہا ہے۔۔ اتنی زیادہ آبادی کیلٸے تو کم از کم پانچ سے سات اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وجود کا ہونا ضروری ہے لیکن یہاں ایک بھی نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں کوٸی آثار نظر آرہے ہیں۔