سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر جمعیت علماء اسلام سٹی سکھرکی جانب سے جامعہ حمادیہ مظہرالعلوم منزل گاہ سکھر سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی
سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر جمعیت علماء اسلام سٹی سکھرکی جانب سے جامعہ حمادیہ مظہرالعلوم منزل گاہ سکھر سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت جمعیت علمائے اسلام صوبائی رہنما اور سٹی سکھر کے امیر مفتی سعود افضل ہالیجوی جنرل سیکریٹری قاری محمد فاروق شیخ ، مفتی اعظم مہر ، قاری لیاقت علی مغل، مفتی قمر الدین ملانو ، مولانا امان اللہ سکھروی ، مولانا عبیداللہ بھٹو ابن آزاد مولانا عبدالغفور بھٹو ،سمیت ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعی پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنما اور سٹی سکھر کے امیر مفتی سعود افضل ہالیجوی نے حماس رہنما شیخ اسماعیل ھنیہ کے شہادت کی شدید مذمت کرتے وئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ھنیہ کا خون اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، یہ بزدلانہ فعل ہے، اسماعیل ھنیہ کی شھادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوں گی، شہید اسماعیل ھنیہ پر حملہ بربریت اورجارحیت کی شرمناک مثال ہے، شیخ اسماعیل ھنیہ پرحملہ دھشت گردی،عالمی قوانین اوربین الاقوامی اقدارکی کھلی خلاف ورزی ہے، حماس کوئی انسان نہیں ایک نظریہ اورایک ادارہ ہے، قربانیاں خواہ کیسی ہی کیوں نہ ہوں یہ نظریہ اور یہ ادارہ فتح مبین کے کامل یقین کے ساتھ اپنے راستے پرآگے بڑہتا رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ آمریکا اسرائیل کی پشت پناہی اور فلسطین پر ظلم کروا رہا ہے، غزہ کے عوام مسجد اقصٰی کی بقا کے لیے جنگ کر رہے ہیں، اسرائیل صرف فلسطینیوں کا نہیں امت مسلمہ کا دشمن ہے۔