October 30, 2026

سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر خیرپور اور گھوٹکی میں ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز کر دیا جائے گا، اس توسیع سے ادارے کی رسپانس صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ہنگامی حالات

IMG-20240802-WA0154

سکھر ( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر خیرپور اور گھوٹکی میں ریسکیو 1122 سیٹلائٹ اسٹیشنز کا آغاز کر دیا جائے گا، اس توسیع سے ادارے کی رسپانس صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ہنگامی حالات میں بروقت امداد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ . یہ بات انہوں نے ریسکیو 1122 سکھر سٹیشن کے دورہ کے موقع پر مون سون کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 سندھ حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، اور فی الحال ڈویژن میں سکھر اسٹیشن کام کر رہا ہے، جس کی اضافی ذمہ داری میں خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع بھی شامل ہیں ۔ تاہم، آنے والے ایک ماہ کے اندر خیرپور اور گھوٹکی میں ریسکیو 1122 سیٹلائٹ سٹیشنز کا آغاز کر دیا جائے گا، جس سے ریسکیو سروس کی موجودگی مضبوط ہو گی، جو کمیونٹیز کو فوری اور موثر ایمرجنسی رسپانس سروسز فراہم کرے گی۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ ان نئے سیٹلائٹ اسٹیشنز کے لیے عملے کی بھرتی کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، اور منتخب عملہ اس وقت زیر تربیت ہے۔ انہوں نے ریسکیو سروس انچارج سکھر کو مون سون میں ہائی الرٹ رہنے، 3 شفٹوں میں عملہ تعینات کرنے اور مون سون کے دوران 24/7 دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر تیاریوں اور صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ریسکیو 1122 سکھر کے انچارج محمد اویس نے بتایا کہ سکھر اسٹیشن پر فائر فائٹرز اور پیرا میڈیکس پر مشتمل 50 سے زائد تربیت یافتہ عملہ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید مشینری اور آلات بشمول ایک ریکوری وہیکل، ایک اربن سرچ وہیکل، ایک واٹر ریسکیو وہیکل، اور ایک ایمبولینس کے علاوہ 6 کشتیاں، 60 لائف جیکٹس اور 10 لائف رِنگز موجود ہیں۔
***