*🔴ہائے غربت، ہائے غربت…! میں نے اس مظلوم خاندان کی فریاد آپ تک پہنچا دی* 😭🙏
*🔴ہائے غربت، ہائے غربت…! میں نے اس مظلوم خاندان کی فریاد آپ تک پہنچا دی* 😭🙏
*👈اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس پوسٹ کو پورے پاکستان میں وائرل کرتے ہیں یا نہیں؟*
*🔵مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟*
*🔴 66 ہزار بل آنے پر ڈیڑھ ماہ سے شہری اہلخانہ سمیت بغیر بجلی زندگی گزارنے پر مجبور ،ماں جی کی دل خراش گفتگو*
*لاہور کے علاقے مصری شاہ میں ایک ماہ کا 66ہزار روپے بل آنے پر ڈیڑھ ماہ سے شہری اہلخانہ سمیت بغیر بجلی گزارہ کرنے پر مجبور ہے ۔*
*سوشل میڈیاپر وائرل ویڈیو میں اس شدید گرمی میں بغیر بجلی گزارہ کرنے والی ماں جی نے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تو دل کرتا ہے کہ رات کو میری جان نکل جائے، مگر میرے بیٹے کے پاس تو کفن کے پیسے بھی نہیں ہیں، ایک ہی میرا بیٹا ہے، آپ کی مہربانی ہے کچھ کرو۔*
*ماں جی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،۔کام کروں یا اپنے بچوں کو ہاتھ کے پنکھےسے ہوا دوں، یار میری پوزیشن دیکھ لیں،میرے تو حالات مرنے والے ہوگئے ہیں، خدا کی قسم میں نے صبح سے ناشتہ نہیں کیا، میرے گھر میں کیاہے، میں کیا پکاؤں کیا لے کر آؤں۔؟*
*ماں جی کاکہنا تھا کہ ہم میں سے کسی نے صبح سے کچھ نہیں کھایا، اب یہ ٹائم آ گیا ہے ۔ رپورٹر کا کہنا تھا اب شام کے 6 بجنے لگے ہیں ۔ ماں جی نے روتے ہوئے کہا کہ ہاں جی! کیا کریں۔*
*ماں جی کے بیٹے کاکہنا تھا کہ میری بھی بچیاں جوان ہیں، میں ان کا کروں، بڑوں کو دوں، کھانا پکاؤں، آپریٹ کراؤں ، میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے، میں تو 2 ہزار،25۔سو روپے لے کر آتا ہوں وہ بچوں کو کھلادیتا ہوں،۔پانچ سو، ہزار کی دوائی آ جاتی ہے، میری والدہ بوڑھی ہیں، جیسے میری نانی ہیں ویسی میری والدہ ہیں۔*
*رپورٹر کاکہناتھا کہ اگر آپ لوگوں کو میراپسینہ نظر آ رہا ہو،۔میں حیران ہوں یہ لوگ کتنے عرصے سے ایسے رہ رہے ہیں، ماں جی کے بیٹے کاکہناتھا کہ ڈیڑھ ،2ماہ سے ہم بجلی کے بغیر ایسے رہ رہے ہیں،رپورٹر نے سوال کیا کہ ماں جی پنکھے کے بغیر نیند آ جاتی ہے،ماں جی کاکہناتھا کہ اتنی گرمی میں پنکھے کے بغیرکیسے نیند آسکتی ہے، مگر ہم کچھ کر بھی نہیں سکتے،ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دے کر گزارہ کررہے ہیں۔*
*ماں جی کے بیٹے کاکہناتھا کہ جب کبھی بارش ہو جاتی ہے تو ہم لوگ باہر بیٹھ جاتے ہیں،ورنہ ہم تو مر جائیں گے ۔*
*ماں جی کاکہناتھا کہ کبھی گلی میں بیٹھ جاتے ہیں گزارہ ہی کرنا ہے، مجھے اتنی شرم آئی ابھی میں باہر بیٹھی تھی پھر اندرآ کر بیٹھ گئی، کوئی نہیں اللہ وارث ہے،جس نے پیدا کیا ہے وہ دیکھ رہا ہے۔*
*ماں جی کے بیٹے کاکہناتھا کہ یہ دیکھیں اب کتنا بڑا بل ہے، 66 ہزار روپے، میں ہزار،1500 کماتا ہوں،66 ہزار روپے میں کہاں سے لے کر آؤں، لوگ ایسے ایسے کر رہے ہیں، روٹیاں پکا رہے ہیں ہم دیکھ رہے ہیں، ابھی میں جاؤں گا رات کو 9 بجے کھانا پکے گا، پھر بچے کھائیں گے، پھر میں اپنی بچی کی روزانہ 500 روپے کی دوائی لے کر آتا ہوں، آپریٹ کراؤں کہ دوائی کھلاؤں، ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں وہ ٹائم دے دیتے ہیں۔*
*ماں جی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ آپ دس منٹ میرے پاس کھڑے ہیں، آپ کا کیا حال ہوگیا ہے، چھوٹا سا میرا گھر ہے شکر ہے اللہ کا میرا اپنا گھر ہے،اگر یہ بھی کرائے پر ہوتا میں تو مر گیا تھا، میں کرایہ نہیں دے سکتا، ابھی تین ماہ بعد میں نے باجی کی شادی کرنی ہے، میرے پاس پیسے نہیں ہیں، لڑکے والے بول رہے ہیں کہ دسویں مہینے شادی دو ہمیں، ہم ان کے آگے ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ ابھی ٹھہر جاؤ ، وہ کہہ رہے ہیں کہ کرنا ہے تو کرو ورنہ چھوڑ دو۔*
*رپورٹر کاکہناتھا کہ اگر اس گھر کا 66000 روپے بل آ رہا ہے، میرے تو ہاتھ کھڑے ہیں، میری سمجھ سے باہر ہے اس گھر کا اتنا بل، میں حکومت پنجاب ، وفاقی حکومت ،اپوزیشن اور مخیرحضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کے گھر آئیں۔*