November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے دائیوال کے مقام پر بنائی جانے والی نہر جلال پور کینال کا وزٹ کیا

IMG-20250715-WA0168

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے دائیوال کے مقام پر بنائی جانے والی نہر جلال پور کینال کا وزٹ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان،ایکسیئن ایریگیشن کینال خوشاب،پبلک ہیلتھ،ایگری کلچر اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ کمپنی کنٹریکٹرمحمد رضوان موجودتھے ۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے جلال پور کینال کے مکمل ہونے والے کام اور جاری کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جلال پور کینال کے پراجیکٹ کی تمام تفصیلات اور ریکارڈ طلب کر لیا۔ انہوں نےکہاکہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سندرال روڈ پر ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے بنائی گئی ڈیمپنگ سائیڈ کا نوٹس لیتے ہوئے سی۔ای او ایس ڈبلییو ایم سی کو ہدایت کی کہ سندرال چوک مین روڈ کے ساتھ فوری طور پر کوڑا کچرا اُٹھوا کر شہر کے باہر ڈیمپنگ سائیڈ پر پھینکا جائے اور شہر گلی محلوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جاءے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شوالہ سیم نالہ رونق پورہ صفائی بحالی کا جائزہ بھی لیا اور صفائی و بحالی کے کام کی رفتار تیز کرنے اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔