سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا میں پاک فوج کی جانب سے عوامی فلاح کے جذبہ کے تحت سرگودھا گیریژن کینٹ کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)سرگودھا میں پاک فوج کی جانب سے عوامی فلاح کے جذبہ کے تحت سرگودھا گیریژن کینٹ کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کا فری چیک اپ کیاگیا اور میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے شوگر، بلڈ پریشر، جلدی امراض، گائنی، آنکھ، کان، گلہ اور دیگر عام و خاص بیماریوں کے مریضوں کا معائنہ کیا۔ شہریوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر کیپٹن ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ پاک فوج عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے اور یہ فری میڈیکل کیمپ عوام سے محبت کا مظہر ہے جہاں شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اسے قابل تحسین قرار دیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام اور پاک فوج کے درمیان محبت اور اعتماد کا بہترین مظہر ہے۔ علاج کروانے والے شہریوں نے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور عملے کے بہترین سلوک کی تعریف کی۔کیمپ میں شرکت کرنے والے شہریوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات غریب عوام کے لیے انتہائی مفید ہیں اور پاک فوج کا یہ عوام دوست کردار قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہے۔